ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام اور جمعیت علماء پاکستان کی میزبانی میں قومی رحمت للعالمین وختم نبوتﷺکانفرنس اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کی۔ کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر کے ممتاز علماء کرام، مشائخِ عظام اور مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس کے شرکاء میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، علامہ سید ساجد علی نقوی ،لیاقت بلوچ ،علی محمد خان، سید افتخار حسین نقوی ، پیر میاںعبدالخالق ، مفتی گلزار احمد نعیمی، پیر عبدالحق ثانی ، قاری محمد یعقوب شیخ ، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، ڈاکٹر علی عباس نقوی ، ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی، شہیر حیدر ملک سیالوی، عبداللہ حمید گل ، امانت علی زیب ، پیر عبید احمد ستی ، سید آفتاب عظیم بخاری، پیر مجتبی فاروق ، پیر خالد سلطان قادری ، مفتی اشتیاق میر، قاری ابرار حسین پیر منیب سباق شریف، پیر سعید احمد ، طاہر رشید تنولی، مولانا عرفان حسین البصیرہ پاکستان ،سید عبدالوحید شاہ ، عبدالوحید روپڑی ، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ، سید احسان گیلانی، پیر ممتاز احمد ضیا ، مولانا پروفیسر فتح خان چشتی و دیگر مذہبی اور سیاسی رہنما وں نے شرکت کی ۔

کانفرس میں صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر علی عباس نقوی نے شرکت کی اورخطاب کرتے ہوے کہا کہ اس وقت ملک میں دو امور کو نہایت سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے ایک فتنہ قادینت اور دوسرا مسئلہ فلسطین حکومت وقت ہوش کے ناخن لیے اور ان دو مسائل کو آئین پاکستان کی روح سے حل کرے۔