Skip to content

امریکہ میں جمہوریت کا مستقبل

گذشتہ بدھ 6 جنوری 2021ء کو امریکی پارلیمان کی عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کی چڑھائی نے امریکہ میں جمہوریت کے مستقبل پر بنیادی سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر امریکی وفاق کا مستقبل زیر سوال آگیا ہے۔ امریکہ کے منتخب نمائندوں کے لیے یہ دن بہت خوفناک تھا، جب صدر ٹرمپ کی ترغیب اور تحریک پر ان کے حامی امریکی کانگرس کی عمارت پر چڑھ دوڑے۔ منتخب نمائندگان کے علاوہ میڈیا اراکین اور دیگر مامورین کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس نے کانگرس کے اراکین کو فرش پر لیٹ جانے کا حکم دیا۔امریکہ میں جمہوریت کا مستقبل