قرآن کریم انسان و معاشرہ ساز کتاب
اس مقالہ میں ایک مسلمان کی انفرادی اور معاشرتی زندگی میں قرآن کریم کے مقام و منزلت کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کے خیالات کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رہبر انقلاب کی نظر میں قرآن کریم صرف تلاوت اور حفظ کرنے کی کتاب نہیں ہے بلکہ عمل، غور و فکر، فردی و اجتماعی تربیت اور الہی اقدار پر مبنی معاشروں کی تعمیر کے لیے نصیحت بھی ہے۔تلاوت و انس با قرآن کریم ، تدبر و تفکر قرآن کریم ،اس کے انفرادی و معاشرتی زندگی میں کردار کے عناوین کا جائزہ اور تجزیہ بھی رہبر انقلاب کی نگاہ میں پیش کیا گیا ہے ۔
