سید ثاقب اکبر

آج کے حالات میں عزیمت یا رخصت

امام حسینؑ سے محبت کرنے والا ایک طبقہ ایسے بہت سے احباب کے احترام کا بھی دم بھرتا ہے، جنھوں نے یزید کے خلاف قیام نہ کیا یا امام حسینؑ کا ساتھ نہ دیا۔ اس سلسلے میں وہ ایک ’’اصول‘‘ کا سہارا لیتا ہے اور وہ یہ ہے کہ بعض Read more…

سید ثاقب اکبر

امام حسنؑ اور امام حسینؑ، باہم

جیسا کہ ہم نے اس مضمون کی پہلی قسط میں اشارہ کیا تھا کہ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی بعض کم فہم یا کج فکر افراد یہ بحث بھی چھیڑ دیتے ہیں کہ امام حسنؑ اور امام حسینؑ کا طرز عمل مختلف تھا اور ایسا کیوں تھا۔ امام Read more…

سید ثاقب اکبر

امام حسنؑ اور امام حسینؑ، باہم

محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی بعض کم فہم یا کج فکر افراد یہ بحث بھی چھیڑ دیتے ہیں کہ امام حسنؑ اور امام حسینؑ کا طرز عمل مختلف تھا اور ایسا کیوں تھا۔ امام حسینؑ کے عظیم کردار اور قربانی کے موضوع سے سادہ اندیش مسلمانوں کا رخ Read more…

سید ثاقب اکبر

اپنے اپنے اسماعیل ؑ کو بچا کر ابراہیم ؑ کی پیروی کا دعویٰ

ہر ایک کا اسماعیل ؑ وہ ہے، جسے وہ دنیا و مافیہا کی ہر ایک چیز سے زیادہ عزیز رکھتا ہے۔ اگر وہ اسے اللہ کی رضا کی خاطر قربان کرنے پر دل و جان سے آمادہ ہو تو وہ یقینی طور پر ابراہیم ؑ کا پیروکار ہے، لیکن اگر Read more…

سید ثاقب اکبر

ابراہیمؑ کی معرفت اقبالؒ کی نظر سے

عید ابراھیمی کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں انبیاء کی زندگی کے نہایت اہم واقعات بیان کیے ہیں۔ بعض انبیاء کا ذکر قرآن مجید میں زیادہ نمایاں طور پر آیا ہے۔ ان کی زندگی کے مختلف اتار چڑھائو کو بیان کرکے دراصل قرآن مجید یہ بتانا چاہتا Read more…

سید ثاقب اکبر

روحانی مراکز کی طرف پیدل سفر

’’مشی‘‘ ان دنوں تو ہر زبان پر ہے اور اس کا پس منظر اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلیٰ کی طرف زائرین کا پاپیادہ سفر ہے۔ اس پاپیادہ سفر ہی کو عربی زبان میں ’’مشی‘‘ (واک) کہتے ہیں۔ دنیا میں روحانی مراکز کی طرف پیدل سفر کوئی نیا نہیں بلکہ صدیوں سے مختلف ملکوں میں اور مختلف قوموں میں یہ سلسلہ جاری ہے۔ خانۂ کعبہ کی طرف پیدل جانے کی رسم بھی بہت قدیمی ہے۔ اگرچہ آنحضرتؐ، آپؐ کے صحابہؓ اور اہل بیتؑ سوار ہو کر بھی خانۂ خدا کی طرف جاتے رہے ہیں، لیکن وہ سالہا سال پیدل چل کر بھی حج اور عمرہ سے شرفیاب ہوتے رہے ہیں۔ حدیث اور تاریخ کی کتابوں میں منقول ہے کہ امام حسن مجتبیٰؑ نے پچیس مرتبہ مدینہ منورہ سے پاپیادہ زیارت خانہ خدا کے لیے سفر کیا۔ امام حسینؑ کے بارے میں بھی بیان کیا جاتا ہے کہ انھوں نے پچیس حج پاپیادہ کیے۔ اسی پس منظر میں یہ شعر ہے: ذرا یہ سوچو جو حج کو پچّیس بار آیا ہے پا پیادہ
وہ ترکِ احرام کر رہا ہے تو کس الم سے گزر رہا ہے
(more…)

سید ثاقب اکبر

بے قرار دل تو کربلا میں ہیں

جوں جوں اربعین حسینی نزدیک آرہا ہے، ساری دنیا سے بے قرار دلوں کا رُخ کربلا کی طرف ہوگیا ہے۔ کرونا کی وبا کا یہ دوسرا برس ہے۔ اس وبا کے بعد سے پوری دنیا کے معاملات درہم برہم ہوچکے ہیں۔ بڑے بڑے طاقتور ملک اس آسمانی بلا کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں۔ زمینی ٹریفک کبھی جام ہو جاتی ہے اور کبھی رینگنے لگتی ہے۔ آسمانی ٹریفک بھی کبھی پرواز کا ارادہ کرتی ہے اور کبھی اس کا حوصلۂ پرواز مدہم پڑ جاتا ہے، لیکن عشق کے معمولات وہی ہیں بلکہ جب غم ہجراں کی آنچ تیز ہوتی ہے تو بے قراری سِوا ہو جاتی ہے۔ دو سال پہلے تو نوبت یہاں تک آ پہنچی تھی کہ یوں لگتا تھا کہ سب راستے کربلا کو جاتے ہیں۔ کروڑوں انسان ہزاروں رکاوٹیں عبور کرکے کربلا جا پہنچے تھے۔ اربعین حسینی دنیا کے لیے ایک نیا عالم گیر عنوان بن کر ابھر آیا تھا۔ اربعین حسینی ویسے تو شہادت کبریٰ کے بعد سے خانوادہ نبوت کے مریدوں اور عاشقوں کے لیے ظلم یزیدی کے خلاف احتجاج و عزاء کا عنوان رہا ہے، لیکن رفتہ رفتہ یہ روز روز عاشورہ کی مانند دنیا بھر میں عزادارانِ حسینی کے لیے اظہار جذب و عشق کے باقاعدہ اور منظم عوامی سلسلوں کا ایک روز بن گیا۔ (more…)

محفل مسالمہ

مسالمہ ۲۲ اگست

گذشتہ برسوں کی مانند اس برس بھی سید الشہداء امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کے حضور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برسی مخدوم سید اکبر علی شاہ جو جناب سید ثاقب اکبر کے والد ہیں کی مناسبت سے مسالمہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس محفل میں نامور شعرائے کرام نے بارگاہ امام عالی مقام میں ہدیہ کلام پیش کیا ۔ اس تقریب میں گجر خان ، اٹک سے بھی شعرائے کرام تشریف لائے ۔ (more…)