تلاوت قرآن کریم کے متعلق طرز عمل کی اصلاح
قرآن کی تلاوت کرنا یا قرآن پڑھنا ۔ایسے جملے ہیں جنھیں ہم سب نے بارہا سنا ہےاور ہم ان کے مفاہیم کو سمجھتے ہیں۔ اگر آپ سے یہی پوچھا جائے کہ قرآن کس طرح پڑھنا چاہیے؟ کیا فقط قرآن کریم کو بنا سمجھے پڑھ لینا کافی ہے؟ تلاوت کا بہترین طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟
یقیناًان سوالات کے جوابات معلوم ہونے کے باوجود ہمیں مزیدغور و فکراور تدبر کی ضرورت رہتی ہے بلکہ شاید یہ زیادہ بہتر ہو کہ ڈھلتی عمر کے کے مختلف پڑاؤ پر ہم اپنے آپ سے مذکورہ سوال دہراتے رہیں تاکہ نئے نئے جوابات سے آشنا ہوں اور اس وادی میں ارتقاء کرسکیں۔
قرآن کریم کی بارگاہ میں حاضر ہونے سے ہی ہم اس کی تلاوت کی راہ و روش سے بہتر آشنائی حاصل کر سکتے ہیں۔ذیل میں ہم قارئین کرام کی خدمت میں تلاوت قرآن کریم کی روش کی اصلاح کے حوالے سے چند بنیادی نکات بیان کریں گے۔
