نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے ایک اہم اور بصیرت افروز سیمینار بعنوان "عصرِ حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز اور سوشل میڈیا” کا انعقاد قومی مرکز مسجد جماران کچئی کوہاٹ میں کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے جوانوں، طلباء، اور محققین نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام سے صدر نشین البصیرہ جناب سید ڈاکٹر علی عباس نقوی صاحب،رکن البصیرہ محترم اسد عباس صاحب و دیگر علماء و مقریرین نے گفتگو کی۔
ڈاکٹر سید علی عباس نقوی صاحب (صدر النشین، ادارہ البصیرہ) نے اپنے مدلل اور جامع خطاب میں عصرِ حاضر میں درپیش فکری یلغار، میڈیا کے محاذ پر امتِ مسلمہ کو درپیش خطرات، اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے صحیح استعمال سے متعلق رہنمائی کی۔ اُنہوں نے کہا:
"میڈیا محض ایک ذریعہ نہیں بلکہ ایک میدانِ جنگ ہے، جہاں ذہنوں پر قبضہ کیا جاتا ہے۔ اگر ہم نے اس محاذ پر اپنا بیانیہ پیش نہ کیا تو باطل اپنے نظریات کو نوجوانوں کے اذہان میں بٹھا دے گا۔”