خصوصی شمارے کی اہمیت اس بات میں مضمر ہے کہ یہ کسی ایک موضوع، شخصیت یا واقعے پر جامع، عمیق اور متوازن مطالعہ پیش کرتا ہے۔ عام شماروں کے برعکس، خصوصی شمارہ ایک فکری، علمی اور تحقیقی حوالے سے کسی مخصوص پہلو کو اجاگر کرتا ہے اور قاری کو اس کے مختلف جہات سے روشناس کراتا ہے۔ ایسے شمارے علمی و فکری ذخیرے میں اضافہ کرتے ہیں، نئی تحقیق اور مکالمے کے دروازے کھولتے ہیں اور قارئین کو کسی موضوع کی گہرائی تک پہنچنے کا موقع دیتے ہیں۔ ان کی افادیت یہ بھی ہے کہ یہ کسی عہد کے فکری رجحانات، علمی میلانات اور معاشرتی ضروریات کا عکاس ہوتے ہیں۔ یوں خصوصی شمارہ محض مطبوعہ مواد نہیں بلکہ ایک فکری دستاویز اور علمی رہنما کے طور پر اپنی پہچان بناتا ہے۔ماہنامہ پیام میں خصوصی شماروں کی اشاعت کا سلسلہ ابتداء اشاعت سے جاری ہے ۔ زیر نظر خصوصی شمارے ماہنامہ پیام کی فکری، دینی، علمی اور تہذیبی جدوجہد کا درخشاں مظہر ہیں۔ ہر شمارہ اپنے دور کے اہم موضوعات، شخصیات اور نظریات کو گہرائی اور توازن کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ ان میں قرآن و سنت، سیرتِ نبویؐ، اہلِ بیتؑ، فلسفہ و عرفان، امتِ مسلمہ کے اتحاد، اور عصری مسائل پر متوازن علمی مکالمہ کیا گیا ہے۔ پیام کے یہ شمارے صرف تحریروں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک فکری تحریک اور دینی بیداری کی علامت ہیں جو مطالعہ، تحقیق، اور عمل کی نئی راہیں دکھاتے ہیں۔ ان تمام شماروں کے ذریعے پیام نے امت کے فکری ربط، دینی وحدت، اور علمی تسلسل کو زندہ رکھنے کا بیش قیمت فریضہ انجام دیا ہے۔ (ادارہ)
امام خمینی ؒ نمبر۔ مئی/جون ۲۰۲۴

فہرست مقالات
- دعا و مناجات اور امام خمینیؒ
- علامہ اقبالؒ اور امام خمینیؒ میں فکری اشتراک
- احیائے قرآن میں امام خمینیؒ کا کردار
- ولایت فقیہ اور امام خمینیؒ
- امام خمینیؒ اور اسلامی انقلاب کے ثمرات
- امام انقلاب
امام خمینیؒ نمبر – مئی، جون 2024
مدیر اعلی : ڈاکٹر علی عباس نقوی ، مدیر : سید نثار علی ترمذی ،صفحات :۱۶۴،سائز : لیٹر
یہ شمارہ امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ، اس کے لکھاریوں میں سید ثاقب اکبر ، ڈاکٹر محمد اکرم اکرام ، ڈاکٹر علی عباس نقوی ، علامہ مقبول حسین علوی ، علامہ فدا حسین بخاری ، سید حسنین عباس گردیزی ، سید رمیز الحسن موسوی ، جاوید اقبال قزلباش ، سید منیر حسین گیلانی ، ڈاکٹر سید مشتاق مہدی ، احمد رضا زیدی ، توقیر کھرل شامل ہیں ۔ شمارے میں امام خمینی کی شخصیت ، آثار ، نظریات ، تصوف و عرفان ، انقلاب کے ثمرات پر مضامین شامل ہیں ۔ اجمال پیام، مکمل پیام کا لنک نیز مقالات کے لنکس اوپر درج ہیں۔
ختم نبوت نمبر نومبر دسمبر ۲۰۲۴

فہرست مقالات
- قرآن اور ختم نبوت
- شیعہ تفاسیر میں مسئلہ ختم نبوت کا جائزہ
- تحفظ ختم نبوت اور مرزائیت کا بطلان
- ختم نبوت کا عقلی پہلو
- نہج البلاغہ اور ختم نبوت
- ختم نبوت شریعت اسلام کے عقلی پہلو
- نہج البلاغہ میں بیان ختم نبوت کے امامیہ
- بہائیت مطالعہ اور تجزیہ
ختمِ نبوت نمبر – نومبر، دسمبر 2024
مدیر اعلی : ڈاکٹر علی عباس نقوی ، مدیر : سید نثار علی ترمذی ،صفحات :۲۲۰،سائز : لیٹر
یہ شمارہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے شائع کیا گیا ۔ اگرچہ مختلف مکاتب اور رسائل کی جانب سے ختم نبوت نمبر شائع ہوئے ہیں تاہم مکتب اہل بیت ؑ کی جانب سے اس میدان میں خاصی کمی محسوس کی جارہی تھی ۔ قیام پاکستان سے تادم تحریر ہفت روزہ المنتظر کا ایک ختم نبوت 1989 میں شائع ہوا ۔ اس سے قبل ماہنامہ سرفراز نے ایک ختم نبوت نمبر 1967 میں لکھنؤ سے شائع کیا گیا ۔ اس شمارے کی تشکیل میں متعدد شخصیات نے البصیرہ اور ماہنامہ پیام سے تعاون کیا جس میں جامعہ الکوثر کے محقق اور استاد علامہ آفتاب حیدر جوادی قابل ذکر ہیں ، اسی طرح علامہ راجہ ناصر عباس نے ماہنامہ کی اشاعت میں تعاون کیا ۔ اس شمارے میں مکتب تشیع کی ختم نبوت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علمی ، سیاسی ، اجتماعی ، آئینی اور قانونی کاوشوں کو تفصیل سے درج کیا گیا ۔
جدید اسلامی تہذیب جولائی اگست ۲۰۲۳

فہرست مقالات
- اسلامی تہذیب کی تشکیل میں اہل بیت ؑ کا کردار
- اسلامی تہذیب کی تاریخی بنیاد
- اسلام ایک ہمہ گیر انسانی تہذیب
- علامہ اقبال کا تصور تہذیب
- جدید اسلامی تمدن اور ایران
- قدیم اور معاصر تہذیبیں
- جدید اسلامی تہذیب نظریہ و خدوخال
جدید اسلامی تہذیب نمبر – جولائی، اگست 2023
مدیر اعلی : ڈاکٹر علی عباس نقوی ، مدیر : سید نثار علی ترمذی ،صفحات :۶۴،سائز : لیٹر
یہ شمارہ جدید اسلامی تہذیب کے نظریہ ، اس کے تعارف اور خدوخال کے حوالے سے شائد اردو زبان کی پہلی کاوش ہے ۔ سید ثاقب اکبر مرحوم نے البصیرہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر جوشمارہ شائع کیا اس میں البصیرہ کا عنوان جدید اسلامی تہذیب کا نقیب کا عنوان منتخب کیا ۔ جدید اسلامی تہذیب کا تصور ایران کے روحانی پیشوا سید علی خامنہ ای نے پیش کیا ہے ۔ اس شمارے میں اسلامی تہذیب کی تشکیل میں اہل بیت ؑ کا کردار ، اسلامی تہذیب کی تاریخی بنیاد، اسلام ایک ہمہ گیر انسانی تہذیب ، علامہ اقبلا کا تصور تہذیب ، جدید اسلامی تمدن اور ایران ، قدیم اور معاصر تہذیبیں ، جدید اسلامی تہذیب نظریہ و خدوخال جیسے موضوعات کو شامل اشاعت کیا گیا ہے ۔
امام حسن ؑ نمبر ۲۰۱۹

فہرست مقالات
- تذکرہ امام حسنؑ فی سر الشھادتین
- افسانہ کثرت ازدواج
- امام حسین ؑ
- الاعیان من آل حسن ؑ
- اقوال امام حسن ؑ
- امام حسن ؑ کا بچپن
- شہادت امام حسن ؑ
- حسن البنا شہید
امام حسنؑ نمبر – مئی 2019
مدیر اعلی : سید ثاقب اکبر ، مدیر : سید اسد عباس ، صفحات :۶۴،سائز : لیٹر
یہ شمارہ امام حسن ؑ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کی ایک کاوش تھی ۔ اس شمارے میں سید ثاقب اکبر ، خواجہ محمد لطیف انصاری ، مولانا سید وزیر کاظمی ، سید اسد عباس ، مولانا نجف علی اور دیگر لکھاریوں نے اپنی تحریریں پیش کیں۔ یہ شمارہ ایک خصوصی شمارہ تھا تاہم اسے ایک بھرپور تحقیقی شمارے کا پہلا قدم قرار دیا جانا چاہیے ۔ اس موضوع پر مزید محنت اور تحقیق کی ضرورت ہے ۔
شمس الشموس نمبر مئی جون ۲۰۱۹

فہرست مقالات
- امامت و ولایت کے آٹھویں آفتاب کا طلوع
- حضرت امام رضاؑ کی سیرت کے تعمیری و تربیتی پہلو
- امام علی رضاؑ اہل سنت علماء کی نظر میں
- سیرت و کردار امام رضاؑ اہل سنت علماء کی نظر میں
- مسند امام رضاؑ ایک تعارف
- الاعیان میں آل رضا ؑ
- امام علی رضاؑ کے باصفا اصحاب
- کرامات امام علی رضاؑ
- امام علی رضاؑ کے مناظرے
- امام رضاؑ کی چند نصیحتیں اور فرامین
امام رضاؑ نمبر – جون ، جولائی 2019
مدیر اعلی : سید ثاقب اکبر ، مدیر : سید اسد عباس ،صفحات :۸۸،سائز : لیٹر
یہ شمارہ ماہ ذی قعدہ میں امام رضاؑ کی ولادت کی مناسبت سے مرتب کیا گیا ۔ اس شمارے میں امام رضا ؑ کی شخصیت، آثار ، اصحاب اور کرامات کے حوالے سے مضامین شامل ہیں ۔ امام حسن ؑ نمبر کی مانند یہ ایک خصوصی نمبر ہے تاہم اسے اس میدان میں ایک ابتدائی قدم قرار دیا جاسکتا ہے ۔ اس موضوع پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس شمارے میں آیت اللہ سید عبد الکریم موسوی اردبیلی ، سید رمیز الحسن موسوی ، مولانا ریاض قادری ، ڈاکٹر ندیم بلوچ ، مفتی امجد عباس ، سید اسد عباس ، علامہ عرفان حسین اور سیدہ ندا بخاری کی تحریریں شامل ہیں ۔
ملی یکجہتی کونسل نمبر – جولائی، اگست، ستمبر ۲۰۱۶

فہرست مقالات
- احیائے ملی یکجتہی کونسل اجمالی جائزہ
- ملی یکجہتی کونسل کے کمیشنز
- دستور ملی یکجہتی کونسل
- سترہ نکاتی ضابطہ اخلاق
- اکتیس علماء کے بائیس نکات
- ۲۰۱۳ تا ۲۰۱۶ کانفرنسیں اور سیمینار
- ملی یکجہتی کونسل کے تنظیمی اجلاس ۲۰۱۳تا ۲۰۱۶
- اخباری تراشے و خصوصی شمارے
ملی یکجہتی کونسل نمبر – جولائی، اگست، ستمبر 2016
مدیر اعلی : سید ثاقب اکبر ، مدیر : سید اسد عباس صفحات :۱۰۴،سائز : لیٹر
یہ شمارہ ملی یکجہتی کونسل کے 2011 میں احیاء کے بعد سے 2016 تک کے سفر کو بیان کرتا ہے ۔ اس شمارے میں قاضی حسین احمد کی رحلت کے بعد کونسل کی کارکردگی ، کمیشنز ، اہم دستاویزات ، کانفرنسیں و سیمینارز، تنظیمی اجلاس اور پروگراموں کے اخباری تراشے درج ہیں ۔ یہ شمارہ ملی یکجہتی کونسل کی خدمات اور کردار پر شائع ہوا۔ اس میں پاکستان کے مختلف مکاتبِ فکر کے رہنماؤں کے مقالات شامل تھے۔ اتحادِ امت، ہم آہنگی اور مکالمہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مدیرِ اعلیٰ ثاقب اکبر مرحوم کی فکری رہنمائی اس شمارے کا سرمایہ تھی۔ یہ شمارہ وحدت و اتفاق کی عملی مثال ہے۔