Skip to content

اہم ملاقاتیں و دورہ جات۲۰۲۵

سال ۲۰۲۵ میں البصیرہ کے اراکین کی جانب سے مختلف پروگراموں، سیمینارز، لیکچرز میں شرکت کا سلسلہ جاری رہا اس سلسلے میں سال بھر کے چند اہم پروگراموں کی اجمالی روداد حسب ذیل ہے ۔

انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ

انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کی 46 ویں سالگرہ کی تقریب میں صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے شرکت کی ان کے ہمراہ سیکرٹری البصیرہ مولانا عرفان حسین بھی موجود تھے

Iran25

ملی یکجہتی کونسل کے دفتر کا دورہ

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی آفس میں چیرمین البصیرہ علامہ ڈاکٹر علی عباس اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء جناب ڈاکٹر شبیر کی مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب سے ملا قات ملاقات میںملی یکجہتی کونسل کے تحرک اور دیگر احوال سے متعلق تبادلہ خیالات ہوا۔

Shabeer

اجلاس ملی یکجہتی کونسل لاہور

صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی صاحب کی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اجلاس میں شرکت اور خطاب اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے قائدین کے ہمراہ ماہنامہ پیام کے خصوصی نمبر ” ختم نبوت نمبر”  کی تقریب رونمائی بھی کی گئی ۔ اجلاس کی میزبانی هدية الھادی پاکستان نے کی۔ 

MYC25

تو نشان عزم عالیشان کانفرنس میں خطاب

صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی کی لاہور میں منعقدہ کانفرنس تکمیل پاکستان کانفرنس میں شرکت اور خطاب ۔کانفرنس کی میزبانی کا شرف ھدیة الھادی پاکستان نے کی کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے دیگر قائدین نے بھی شرکت کی ۔

conf25

جامعہ بعثت تقسیم انعامات

چنیوٹ میں جامعہ بعثت پاکستان کے زیر اہتمام محفل انس با قرآن کی نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس پاکستان کے معروف قاری اور حفاظ کرام نے شرکت کی اور تلاوت قرآن پاک سے محفل کو رونق بخشی پروگرام میں صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے شرکت کی اور اس پروگرام میں شامل پوزیشن حاصل کرنے والے حفاظ کرام میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔

Chiniot25

ملی یکجہتی کونسل پشاور اجلاس میں شرکت

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی اور علماء کی شہادتوں کے خلاف ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخوا کا اجلاس ۔اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور رہنماؤں نے شرکت کی اور ملک میں جاری عدم استحکام اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کیااور حالیہ دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں صدر نشین البصیرہ، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

PMYC25

فلسطینی مظلومین کی حمایت میں جماعت اہل حرم کانفرنس

جماعت اہل حرم کے زیر اہتمام جامعہ نعیمیہ میں "عزہ میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی” کے عنوان سے ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، اسکالرز اور قومی رہنماؤں نے شرکت کی۔صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "فلسطین کا مسئلہ محض ایک قوم کا نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا دینی، ملی اور انسانی فریضہ ہے۔ اگر امت مسلمہ متحد ہو کر عملی اقدامات کرے تو دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔”اللہ تعالیٰ ہمیں اس جدوجہد میں استقامت عطا فرمائے اور مظلومینِ فلسطین کو آزادی نصیب ہو۔

Gaza25

آئی ایس او مرکزی سکاوٹ کیمپ میں شرکت

امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹی و کالجز کے طلبہ پر مشتمل ایک 10 روزہ کیمپ کا اہتمام مری میں کیا گیا صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے جوانوں میں قرآنی تعلیمات سے آشنائی اور قران مجید میں تدبر اور قران مجید کے ساتھ زندگی گزارنے کے عنوان پر لیکچر دیا۔

ISO25

سیمینار بعنوان "عصرِ حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز اور سوشل میڈیا”

نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے ایک اہم اور بصیرت افروز سیمینار بعنوان "عصرِ حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز اور سوشل میڈیا” کا انعقاد قومی مرکز مسجد جماران کچئی کوہاٹ میں کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے جوانوں، طلباء، اور محققین نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام سے صدر نشین البصیرہ جناب سید ڈاکٹر علی عباس نقوی صاحب،رکن البصیرہ محترم اسد عباس و دیگر علماء و مقریرین نے گفتگو کی۔ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی صاحب (صدر نشین، ادارہ البصیرہ) نے اپنے مدلل اور جامع خطاب میں عصرِ حاضر میں درپیش فکری یلغار، میڈیا کے محاذ پر امتِ مسلمہ کو درپیش خطرات، اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے صحیح استعمال سے متعلق رہنمائی کی۔ اُنہوں نے کہا:”میڈیا محض ایک ذریعہ نہیں بلکہ ایک میدانِ جنگ ہے، جہاں ذہنوں پر قبضہ کیا جاتا ہے۔ اگر ہم نے اس محاذ پر اپنا بیانیہ پیش نہ کیا تو باطل اپنے نظریات کو نوجوانوں کے اذہان میں بٹھا دے گا۔”

Hangu25

غدیر مرکز اتحاد امت کانفرنس

جماعت اہلِ حرم پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ "غدیر مرکز اتحاد امت کانفرنس” میں البصیرہ کے صدر ڈاکٹرسید علی عباس نقوی نےشرکت کی اور  خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ غدیر فقط ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ امت کے اتحاد، قیادت اور ذمہ داریوں کا پیغام ہے، جسے اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

JAH25

مدرسہ دارالقرآن کی میزبانی میں تین روزہ معلمین قرآن ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 

کوہاٹ ضلع ہنگو گاؤں رہیسان کے معروف دینی ادارے مدرسہ دارالقرآن امام خمینی* کی میزبانی میں ادارہ "البصیرہ” اور ادارہ "التنزیل”کے اشتراک سے *تین روزہ قرآن فہمی اور تجوید قرآن کی خصوصی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے  خطباء جمعہ امام جماعت اور دینی طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس علمی و روحانی محفل میں مولانا عرفان حسین نے قرآن کریم کی تفہیم کے گراں قدر نکات بیان کیے جبکہ قاری سید ذوالفقار موسوی نے تجوید کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ شرکاء نے ان سے سیکھنے اور قرآنی علوم میں مہارت حاصل کرنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ 

ورکشاپ کی کامیابی میں مولانا منتظر مہدی  (پرنسپل دارالقرآن) اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت سے ہی ممکن بنی البصیرہ پاکستان کے صوبائی مسئول  سید قاسم جعفری کے تعاون اور رہنمائی نے بھی اس پروگرام کو منظم اور مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ تربیتی ورکشاپ نہ صرف قرآن کریم کی صحیح تلاوت اور سمجھ بوجھ کے فروغ کا ذریعہ بنی، بلکہ شرکاء کے درمیان دینی یکجہتی اور علمی تبادلے کا بھی ایک بہترین موقع ثابت ہوا۔ 

raisan25
2raisan25

دینی جرائد اور میڈیا کانفرنس

ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام تنظیم اسلامی،جماعت اسلامی،البصیرہ کی میزبانی میں منعقدہ ”دینی جرائد اور میڈیا’ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے کانفرنس میں  مختلف دینی جماعتوں کے اکابرین اور دینی جرائد کے مدیران اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔کانفرنس میں متفقہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مزمت کی اور اسے امت مسلمہ پر حملہ قرار دیا ۔ اس بات کا اظہار بھی کیا کہ امت کے اتحاد سے ہی امریکہ ، اسرائیل اور ہندوستان کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

MYCjaraid25

اکادمی ادبیات کلیات قادری کی رونمائی

معروف نعت گو شاعر اور بانی البصیرہ کے رفیق میاں تنویر قادری کے مجموعہ کلام پر مشتمل کتاب کلیات قادری ” کی تقریب رونمائی مرکزی محفل نعت اسلام آباد کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات کے تعاون سے منعقد ہوئی جس کی صدارت ملک کے نامور شاعر ہفت زباں پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد تھے۔اس پروگرام میں صدر نشین البصیرہ جناب ڈاکٹر سید علی عباس نقوی  (البصیرہ )نے شرکت کی اور علامہ تنویر قادری کی شخصیت اور فن پر خوبصورت گفتگو فرمائی اور کلیات قادری کی مبارکباد پیش کی اس پروگرام میں نظامت کے فرائض حافظ عبد الغفار واجد نے بطریق احسن انجام دیے۔راولپنڈی ،اسلام آ باد کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی شعرائے کرام نے کلیات قادری کی تقریب میں بھرپور شرکت کی  ۔

2KQ25
KQ25

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 54 ویں مرکزی کنونشن میں شرکت

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 54 ویں مرکزی کنونشن کے پہلے روز شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے حجتہ الاسلام و المسلمین آغا علی نقی ہاشمی اور چیئرمین  البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں شہداء کے خانوادگان نے خصوصی شرکت کی اور یادگارِ شہدا پر پھول پیش کیے۔پروگرام کے اختتام پر مشہور منقبت خواں شاہد علی بلتستانی نے ترانہ شہادت پیش کیا اس بابرکت اجتماع میں محبینِ شہداء، اراکینِ آئی ایس او اور سابقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔

iso54 25