Skip to content

یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار مارچ 2025

البصیرہ پاکستان کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادیِ پاکستان و یوم القدس کی مناسبت سے ایک باوقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور علمی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے پاکستان کے قیام کے نظریاتی پس منظر اور مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

MYC Quds 2
MYC Quds 3
MYC Quds 4

مرکزی رہنما جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل جناب لیاقت بلوچ صاحب،نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و مرکزی نائب صدر اسلامی تحریک جناب علامہ  عارف حسین واحدی صاحب، نائب صدر ملی یکجھتی کونسل و سربراہ جماعت اہل حرم جناب مفتی گلزار نعیمی صاحب ،محترم ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم،جناب عبداللہ گل تحریک جوانان پاکستان،مولانا سید وزیر کاظمی امام جمعہ و جماعت شاہ اللہ دتہ،جناب تنویر تنولی مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل اور  کے پی کے سے جناب مفتی طیب شاہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد مظلوموں کی حمایت اور استعماری طاقتوں کی مخالفت پر رکھی گئی تھی، اور آج بھی اسی نظریے پر قائم رہنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یوم القدس کو محض ایک دن نہیں، بلکہ ایک تحریک قرار دیا جو امت مسلمہ کو ظلم کے خلاف متحد کرتی ہے۔

MYC Quds 4 1
MYC Quds 6

 مقررین  نے عالمی حالات کے تناظر میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ یوم القدس صرف فلسطینی عوام کا نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کا دن ہے، جو ہمیں استعماری قوتوں کے خلاف بیداری کا درس دیتا ہے۔

علامہ  ڈاکٹر سید علی عباس  نقوی صاحب صدر نشین البصیرہ  نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرزمین پاکستان پر ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتےرہے ہیں اور یوم القدس اس عزم کی تجدید کا دن ہے۔