تاریخ یعقوبی
Original price was: 1,500.00 ₨.1,200.00 ₨Current price is: 1,200.00 ₨.
یہ عالم اسلام کے نامور مورخ احمد بن ابی یعقوب ابن واضح یعقوبی کی تاریخ ہے۔یہ تاریخ اسلامی کی راہ کشا دستاویزاور اسلامی تاریخ کا ایک قدیم ترین اورمربوط ماخذ ہے، جس کا ترجمہ ملک کے ممتاز محقق،دانشور اورمترجم جناب ثاقب اکبر نے رواں اوررسا زبان میں کیا ہے۔تاریخ یعقوبی کی دونوں جلدوں کو یکجا شائع کیا گیا ہے۔اس کے بارے میں ملک کے مایہ ناز دانشور افتخار عارف کہتے ہیں:’’نامور مورخ، محقق عالم اور شاعر ثاقب اکبر پاکستان کے علمی حلقوں میں محتاجِ تعارف نہیں ہیں۔ اتحاد بین المسلمین کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کو جہان دانش میں انتہائی قدر ومنزلت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، کہ انھوںنے بہت دشوار اور مشکل زمانوں میں بھی امت توحیدی کے مختلف الخیال حلقوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی جدوجہد کو اپنی زندگی کا مشن بنائے رکھا۔ مسلم دنیا کے نابغۂ روزگار مؤرخ احمد بن ابی یعقوب بن واضح الیعقوبی کی مشہور زمانہ کتاب’’تاریخ یعقوبی‘‘ کو طبری کی ’’تاریخ الامم والملوک‘‘،بلاذری کی ’’تاریخ انساب الاشراف‘‘،دینوری کی ’’تاریخ اخبار الطوال‘‘ پر زمانوی سبقت حاصل ہے جو ازخود ایک امتیاز کی بات ہے۔‘‘
Description

تاریخ یعقوبی کو پی ڈی ایف کی صورت میں حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں ۔