مسالمہ ۲۲ اگست
گذشتہ برسوں کی مانند اس برس بھی سید الشہداء امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کے حضور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برسی مخدوم سید اکبر علی شاہ جو جناب سید ثاقب اکبر کے والد ہیں کی مناسبت سے مسالمہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس محفل میں نامور شعرائے کرام نے بارگاہ امام عالی مقام میں ہدیہ کلام پیش کیا ۔ اس تقریب میں گجر خان ، اٹک سے بھی شعرائے کرام تشریف لائے ۔
ان شعراء میں میاں تنویر قادری ، انجم خلیق ، خرم خلیق ، سید ثاقب اکبر ، عائشہ ملک ، ڈاکٹر نصیر احمد چشتی ،پروفیسر سید نصرت بخاری ،طاہر اثیر اٹک ،عقیل ملک اٹک ،سید تنویر حیدر ،پروفیسرسبین یونس ،طاہر یاسین طاہر ،ناصر منگل ، سید جواد علی گیلانی ، رضا اللہ سعدی ، ہادی ہمدانی ،سائل نظامی ،زین عباس شامل ہیں۔ھدیۃ الہادی کے نائب امیر مفتی معرفت شاہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں مقام اہل بیت علیہ السلام پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے دورہ ایران کے حوالے سے بھی اپنی کیفیات بتائیں ان کا کہنا تھا کہ جب سے مجھے علم ہوا کہ مجھے کل زیارت امام رضا علیہ السلام کے لیے جانا ہے اس کے بعد مجھے خوشی سے نیند نہ آئی ۔ مفتی معرفت شاہ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کو امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری کی توفیق عطا فرمائے ۔ تقریب کے بعد نیاز امام حسین علیہ السلام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Share this content: