تفہیم اتحاد اُمت” آن لائن کورس
تاریخ آغاز: 7 اکتوبر 2025
مہمان شخصیت : سربراہ جماعت اہل حرم، مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان مفتی گلزار نعیمی صاحب
إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً(الانبیاء : ۹۲)
البصیرہ پاکستان پاکستان میں اتحاد امت کے حوالے سے ہر وقت کوشاں رہتا ہے اس حوالے سے مختلف کانفرنسز سمینار اور علمی پروگرام کا انعقاد کرتا رہتا ہے ملی یکجہتی کونسل پاکستان جو کہ ایک ملکی سطح کا پلیٹ فارم ہے اس میں بھی البصیرہ پاکستان کا کردار نمایاں ہے ملک میں اتحاد وحدت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر مہینے میں ایک ملکی سطح کی ان لائن نشست کا آغاز کیا جائے جس کو ادارہ کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان لائن کیے جائے گا اس میں تمام مسالک اورکسی بھی شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا افرادشریک ہو سکیں گے۔ جدید اسلامی تہذیب کی جانب ایک قدم اس ہفتہ وار آن لائن نشست میں مختلف مسالک کے جید علماء، دانشور، لکھاری،سیاسی و مذہبی قائدین اور اتحاد امت کے لیے متحرک شخصیات مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گی۔
وقت اور دن:ہر منگل رات 8:00 تا 9:00 بجے

تفہیم اتحاد اُمت” آن لائن کورس
۱۱ نومبر ۲۰۲۵ بروز منگل شب ۹ بجے
مہمان : مفتی معرفت شاہ نائب امیر ھدیہ الہادی پاکستان
نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد سید اسد عباس نے پروگرام کی ضرورت اور اتحاد کے حوالے سے البصیرہ پاکستان کی خدمات کا ذکر کیا ۔ اس نشست میں کثرت سے لوگوں نے زوم zoom کے ذریعے شرکت کی،جس میں مختلف شہروں یونیورسٹی کے طلبہ اور عوام الناس شامل تھے۔ اس virtual نشت نے دور جدید میں امت مسلمہ کے اتحاد کے تصور کو نئی جہت دی۔معروف مذہبی اسکالر ھدیہ الھادی پاکستان کے مرکزی نائب امیر جناب مفتی سید معرفت شاہ تھے۔انہوں نے "تفہیم اتحاد امت” کے موضوع پر ایک پر مغز، جامع خطاب کیا ان کا موضوع ” تفہیم اتحاد امت قرآن وسنت کی روشنی میں” تھا۔
اتحاد امت کی اہمیت و فضیلت: قرآن و سنت کی روشنی میں امت مسلمہ کے اتحاد کی تاکید اور افتراق و انتشار سے منع فرمایا۔
اتحاد کی بنیادیں: انہوں نے واضح کیا کہ اتحاد کی بنیاد کلمۂ توحید، کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ پر ہے، نہ کہ شخصیات یا گروہ بندیوں پر۔
دور حاضر کے چیلنجز: مفتی صاحب نے موجودہ دور میں امت مسلمہ کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے ان کا حل قرآن و سنت میں تلاش کرنے پر زور دیا۔
باہمی رواداری اور احترام: انہوں نے تاکید کی کہ اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کا احترام، رواداری اور اخوت کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔
نوجوان نسل کا کردار: مفتی سید معرفت شاہ نے نوجوان نسل کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اتحاد کی تحریک کے اصل معمار ہیں اور انہیں فکری، علمی اور عملی طور پر خود کو تیار کرنا ہوگا۔
سوال و جواب کا سیشن:
خطاب کے بعد پروگرام کے آخر میں سوال و جواب کا ایک تفصیلی سیشن ہوا۔شرکاء نے زوم کے چیٹ باکس سے مفتی سید معرفت شاہ کے سامنے اتحاد امت، موجودہ اتحاد امت کی موجودہ صورت حال سے متعلق سوالات پیش کیے۔
مفتی صاحب نے ہر سوال کا نہایت ہی مدلل، پر سکون اور عالمانہ انداز میں جواب دیا، جس سے شرکاء کے اشکالات دور ہوئے اور ان کی علمی تشنگی دور ہوئی۔ یہ سیشن انتہائی مفید اور پر اثر ثابت ہوا۔
اختتام
آخر میں البصیرہ پاکستان کی طرف سے سید اسد عباس تقوی نےتمام شرکاء،مہمان خصوصی مفتی سید معرفت شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس آنلائن کانفرنس کے انعقاد کو ایک مثبت اور تعمیری قدم قرار دیا گیا اور مستقبل میں ایسی مزید علمی و فکری سرگرمیوں کے انعقاد کا عہد کیا گیا۔

