Skip to content

یکم جون خاندانی منصوبہ بندی اور اس کے اثرات اسلامی نظریاتی کونسل

اس کانفرنس میں دنیا بھر نیز مسلم ممالک میں خاندانی منصوبہ بندی کے اثرات اور حکمت عملی اور جہتوں پر گفتگو کی گئی ۔ جناب ثاقب اکبر نے مصر ، ایران ، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک میں آبادی کے کنڑول کے حوالے سے اپنی عرائض پیش کیں ۔ یہ پروگرام اسلامی نظریاتی کونسل کے تحت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر صاحبزادہ نور الحق قادری نے بھی شرکت کی ۔یکم جون خاندانی منصوبہ بندی اور اس کے اثرات اسلامی نظریاتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

اسلام آباد (۲۳ مئی ۲۰۲۱)، سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل اور جناب ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی مشاورتی میٹنگ۔ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

یوم القدس کے جلوس میں شرکت اور خطاب

اس برس کرونا کی صورتحال کے سبب حکومت نے یوم القدس کے موقع پر کار اور بائیک ریلی کی اجازت دی ۔ مفاد عامہ اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہیں ملک بھر میں یوم القدس کے جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔ جناب ثاقب اکبر نے آئی ایس او اور مجلس وحدت کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔یوم القدس کے جلوس میں شرکت اور خطاب

۶ مئی امام علی ؑ کی علمی خدمات

البصیرہ کے زیر اہتمام ایک علمی ویبینار بعنوان ’’امام علی ؑ کی علمی خدمات ‘‘ منعقد ہوا اس ویبنینار میں علامہ سید ثاقب اکبر، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، علامہ اصغر اسلام عسکری ، علامہ ڈاکٹر محسن نقوی اور مفتی زاھد نے امیر المومنین ع کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی ۔یہ ویبینار یوٹیوب اور فیس بک پر آن لائن نشر کیا گیا ۔۶ مئی امام علی ؑ کی علمی خدمات

یوم مزدور کے حوالے سے ویبینار

یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے جناب سید ثاقب اکبر نے امت واحدہ کے زیر اہتمام  منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کی جدوجہد محروم طبقے کی نجات کے لیے تھا ۔ حضرت موسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے اقدام کیا ۔ اسی طرح حضرت یوسف، حضرت شعیب علیہ السلام اور نبی کریم ؐ نے مجبور اور پسماندہ طبقے کے لیے قیام کیا۔یوم مزدور کے حوالے سے ویبینار

۳مئی یوم القدس کے عنوان سے کانفرنس

یوم القدس کے عنوان سے فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں مسلم لیگ کے مرکزی راہنما صدیق الفاروق ، سید ثاقب اکبر ، مفتی گلزار احمد نعیمی ، عبد اللہ گل اور سید ناصر شیرازی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر درج ذیل پریس ریلیز جاری کی گئی :۳مئی یوم القدس کے عنوان سے کانفرنس

ماہ اپریل قرآن آئین زندگی ۔۔خصوصی رمضان پروگرام سچ ٹی وی

ان پروگراموں میں اتحاد امت ، روزے کا فلسفہ ، اخلاقیات ، سماجی مسائل ، اولاد کے حقوق ، والدین کے حقوق، شب قدر، جمعۃ الوداع ، اسلامی مواخات ، مسئلہ فلسطین ، مسئلہ کشمیر ، امت مسلمہ کی وحدت  جیسے موضوعات زیر بحث آئے ۔ ماہ اپریل قرآن آئین زندگی ۔۔خصوصی رمضان پروگرام سچ ٹی وی