Skip to content

۲۰۲۵ کی اہم ملاقاتیں

چئیرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات

سربراہ البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی،ڈائریکٹر ریسرچ سید اسد عباس اور سیکریٹری البصیرہ مولانا عرفان حسین کی چئیرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات ۔ بانی البصیرہ سید ثاقب اکبر مرحوم کی دوسری برسی کے حوالے سےمشاورت نیز برسی میں شرکت کی دعوت دی ۔سربراہ البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی کو  علامہ سید افتخار حسین نقوی نے قم المقدسہ میں طلبہ کرام کے لیے بننے والے ہاوسنگ پروجیکٹ کا ممبر رابطہ بھی مقرر کیا۔علاوہ ازیں انھوں نے اپنے موسوعہ فقہ کا بھی ایک نسخہ ڈاکٹر علی عباس کو ہدیہ کیا۔

Allama Iftikhar

ادارہ ای ایل ایم کا دورہ انجینئر امتیاز علی رضوی سے ملاقات

صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر سید علی عباس مدینہ پیام سید نثار علی ترمذی ڈائریکٹر سیاسیات سید اسد عباس سیکرٹری البصیرہ مولانا عرفان حسین کی سی ای او (ای ایل ایم) سید امتیاز علی رضوی صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات۔ اس ملاقات میں انجینئیر سید امتیاز علی رضوی صاحب نے اپنے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن پیش کی انھوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں موجود تعلیمی اداروں کی استعداد میں اضافہ کے لیے کام کر رہا ہے اب تک ان کے ادارے کے ساتھ تقریبا دو سو سے زائد سکول وابستہ ہو چکے ہیں ۔ اس پراجیکٹ میں سکولوں کے تعلیمی نصاب کی بہتری ، اساتذہ کی تربیت اور دیگر شعبہ جات پر کام کیا جارہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انجینئیر سید امتیاز علی رضوی ایمز کے نام سے ایک تعلیمی پراجیکٹ کامیابی سے چلا رہے ہیں ۔ رضوی صاحب نے البصیرہ سے بھی اپنے پراجیکٹ میں تعاون کی اپیل کی جسے سربراہ البصیرہ نے قبول کیا اور طے پایا کہ دونوں اداروں کے مابین ایک ایم او یو سائن کیا جائے گا تاکہ دونوں ادارے مل کر تعلیم و تربیت کے میدان میں مل کر کام کر سکیں۔

ای ایل ایم دفتر کا دورہ

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ

البصیرۃ پاکستان کے مرکزی دفتر میں صدر نشین البصیرۃ، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی کی جانب سے ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز ملی و مذہبی شخصیات نے شرکت فرمائی، جن میں نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، سربراہ جماعت اہلِ حرم و مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی، اور رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت المسلمین پاکستان جناب ناصر عباس شیرازی شامل تھے۔ ملی یکجہتی کونسل چونکہ ایک ملی پلیٹ فارم ہے اور اس میں جماعت اہل حرم پاکستان شیعہ علماء کونسل پاکستان مجلس وحدت المسلمین پاکستان البصیرہ پاکستان اور دیگر تنظیموں کی اتحاد کے لیے جدوجہد قابل قدر ہیں ان حضرات سے چیئرمین ڈاکٹرسیدعلی عباس نقوی نے مختلف امور پر بات چیت کی کونسل کے مرکزی دفتر اور اس کے سیکرٹری کے آئندہ  کام کے طریقہ کار پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اس علاوہ  مختلف قومی و ملی موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اور باہمی اتحاد، ملی ہم آہنگی اور قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔

سید ناصر شیرازی، علامہ عارف واحدی ، مفتی گلزار احمد نعیمی

آئی ایس او وفد اور نئے صدر کی البصیرہ آمد

آئی ایس او پاکستان کے نو منتخب صدر امین شیرازی اور آئی ایس او پاکستان کے سابق سینیئر برادران کے عزاز میں البصیرہ پاکستان میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے دوستوں کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین کی شخصیت جناب ناصر شیرازی ،رکن مجلس نظارت برادر حسن زیدی ،سابق مرکزی صدر مسرت عباس، سابق مرکزی صدر حسن عارف دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مدیر ماہنامہ پیام سید نثار علی ترمذی نے برادران امامیہ کو البصیرہ پاکستان اور ماہنامہ پیام کا تعارف کروایا اور ادارہ کی علمی کاموں سے آگاہ کیا یہ وفد بعدہ بانی البصیرہ سید ثاقب اکبر مرحوم کی مرقد پر گیا اورسابق مرکزی  صدور سید ناصر شیرازی  سید حسن زیدی سید حسن عباس ،حسن عارف  اور دیگر نے فاتحہ خانی کی۔

آئی ایس او کا وفد
مرقد سید ثاقب اکبر

نائب امیر ھدیہ الھادی پاکستان کی دفتر البصیرہ آمد

نائب امیر ہدیہ الہادی پاکستان جناب مفتی معرفت شاہ صاحب کی البصیرہ  آمد۔ آپ نے البصیرہ کے آن لائن پروگرام "تَفہیمِ اتحادِ امت” میں خطاب فرمایا اور بانیِ البصیرہ سید ثاقب اکبرؒ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مفتی معرفت شاہ صاحب تحادِ امت کے لیے ایک فعال اور مؤثر شخصیت ہیں اور اس وقت نائب امیر ہدیہ الہادی پاکستان کے عہدے پر فائز ہیں

مفتی معرفت شاہ

متفرق شخصیات سے ملاقاتیں

ساجد علی نقوی و نثار ترمذی

وائس چئیرمین البصیرہ سید نثار علی ترمذی قائد ملت کو اپنی تصنیف پیش کرتے ہوئے

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس و نثار ترمذی

سید نثار علی ترمذی قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو اپنی تصنیف پیش کرتے ہوئے

انور علی نجفی اور نثار ترمذی

وائس چئیرمین البصیرہ علامہ انور علی نجفی کو اپنی تصنیف پیش کرتے ہوئے

شبیر میثمی اور نثار علی ترمذی

وائس چئیرمین البصیرہ سید نثار علی ترمذی سیکریٹری جنرل اسلامی تحریر مولانا شبیر میثمی کو ماہنامہ پیام کا ختم نبوت نمبر پیش کرتے ہوئے

ڈاکٹر مفتی عقیل و مجاہد گردیزی ختم نبوت نمبر

چئیرمین البصیرہ علماء امن کمیٹی اسلام آباد کے سربراہ ڈاکٹر مفتی عقیل الرحمان پیرزادہ اورعلامہ مجاہد عباس گردیزی کو ماہنامہ پیام ختم نبوت نمبر پیش کرتے ہوئے۔

علامہ حسن ظفر نقوی و ختم نبوت نمبر

وائس چئیرمین البصیرہ علامہ حسن ظفر نقوی کو ماہنامہ پیام ختم نبوت نمبر پیش کرتے ہوئے

علامہ آفتاب حسین جوادی و نثار ترمذی

وائس چئیرمین البصیرہ سید نثار علی ترمذی محقق دوراں علامہ آفتاب حسین جوادی کو اپنی تصنیف پیش کر رہے ہیں

علامہ حسنین عباس گردیزی و نثار علی ترمذی

وائس چئیرمین البصیرہ سید نثار علی ترمذی علامہ حسین عباس گردیزی کو ختم نبوت نمبر پیش کرتے ہوئے

علامہ نذر حافی و نثار ترمذی

وائس چئیرمین البصیرہ علامہ ڈاکٹر نذر حافی کو اپنی تصنیف پیش کرتے ہوئے