منقبت فاطمہ سلام اللہ علیھا

Published by fawad on

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے البصیرہ کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ بعنوان منقبت فاطمہ سلام اللہ علیھا منعقد ہوا جس میں معروف شعرائے کرام نے بارگاہ سید سلام اللہ علیھا میں اپنا ہدیہ کلام پیش کیا ان شعراء میں صدر نشین البصیرہ سید ثاقب اکبر، میاں محمد تنویر قادری ، انجم عقیل ، علی اکبر ناطق،جناب وفا چشتی، جناب اسد علی کاظمی ،سیدہ مودت زہراشامل ہیں ۔ سامعین کی ایک بڑی تعداد بھی اس محفل میں شریک تھی ۔ محفل کے بعد نیاز سیدہ سلام اللہ علیہا کا بھی اہتمام کیا گیا ۔