Warning: base64_decode() has been disabled for security reasons in /home/albasirah/public_html/urdu/wp-content/plugins/google-site-kit/includes/Core/Storage/Data_Encryption.php on line 90
محققین البصیرہ, Author at البصیرہ ٹرسٹ
ڈاکٹر ندیم عباس

امام مہدیؑ اور ان کی حکومت

تعارف کائنات میں پیدا ہونے والا ہر با شعور انسان جو اس دنیا کے بارے میں غوروفکر کرتا ہے۔ اس کے آغاز و انجام پر تدبر کرتا ہے، دنیا میں موجود مختلف نظاموں کا مطالعہ کرتا ہے تو اسے موجود نظام انسانیت کا خون چوسنے والے دکھائی دیتے ہیں اور Read more…

کیا وہ غور نہیں کرتے یا اللہ سے نہیں ڈرتے۔۔۔؟

سیدہ تسنیم اعجازاختلاف بنیادی طور پر آزادیٔ فکر کا فطری نتیجہ ہے۔ کہیں بھی دو انسان ہوں وہ ایک نقطے پر اپنی الگ رائے رکھتے ہیں لیکن اپنی رائے کو مقدم جان کر دوسرے کو دبانے کے لیے شدید ردعمل کا اظہار درست نہیں اور اسے کوئی بھی ذی عقل Read more…

ڈاکٹر ناصر زیدی

قرآن اور عقل و استدلال

(فلسفہ اسلامی کے پس منظر میں) ڈاکٹر سید ناصر زیدیاسلامی فلسفہ اصطلاح یا حقیقتاسلامی فلسفہ ایک محض اصطلاح نہیں ہے بلکہ حقیقت پر مبنی ایسی اصطلاح کا نام ہے جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ فلسفہ اپنی ذات میں نہ اسلامی ہوتا ہے نہ غیر اسلامی، نہ مغربی ہوتا Read more…

سید حیدر نقوی

ایام اور اوقاتِ مخصوص با امام مہدی علیہ السلام

تحریر: سید حیدر نقوی وہ روایات جن میں امام مہدی علیہ السلام کامخصوص ایام یا اوقات میں ذکر زیادہ فضیلت کا حامل ہے، ان کے بارے میں کتا ب نجم الثاقب میں یوں بیان کیا گیا ہے:اول: شب قدردوم: جمعہ کا دنسوم: عاشور کا دنچہارم: ہر روز (سورج کی سُرخی Read more…

ختم نبوت عقیدہ یا فریضہ

ختم نبوّت عقیدہ یا فریضہ

تحریر: سیدہ تسنیم اعجاز

حق تعالٰی نے انسان خلق فرمایا تو اس کی ہمہ جہت ضروریات کو بھی ملحوظ رکھا ۔اگر ایک طرف اسے مادّی نعمتوں سے مالامال کیا تو دوسری جانب ہمہ گیر معنوی نعمتیں بھی عطا کیں؛ دنیا قائم کی تو اس کی تاریکیوں کو نور میں بدلنے کے لیے آسمانِ دنیا پر شمس وقمرکو روشن کیا اور روحِ انسانی کو ظلمتوں سے بچانے کے لیے آسمانِ ہدایت پر ایسے چراغ روشن کیے جو رہتی دنیا تک انسانیت کو ظلمتوں سے بچاتے رہیں گے۔ اگر اللہ کا نظام ہدایت نہ ہوتا تو قابیل اپنی نادانستگی کے اندھیروں میں حیران و سرگرداں ہی رہتا ۔۔۔ لہذا جب تک روئے زمین پر انسان باقی ہے نظام ہدایت بھی باقی ہے۔ (more…)

برصغیر میں غیر مسلم اہل قلم کے اردو تراجم و تفاسیر قرآنی

ڈاکٹر ساجد اسد اللہ

Abstract
Islamic literary legacy is diverse and multidimensional in Sub-continent despite its being prone to religious b and the issue of migration integral part of Islamic literary legacy is the Quranic translations & interpretations. The main aspect of these translations & interpretations are the endeavors put forward by Muslim as well as non-Muslim scholars. Keeping in view the endeavors translations & interpretations of Quran, the non-Muslims minorities of sub-continent can be divided into two groups. 
(more…)

برصغیر کے شیعہ علماء کی تفسیری تالیفات

اس امر کا تعین کہ برصغیر میں سب سے پہلی تفسیر کب لکھی گئی، ایک انتہائی مشکل کام ہے لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ برصغیر کے لوگوں کا مدینہ منورہ کے مرکز اسلام سے رابطہ، دوسری صدی ہجری سے شروع ہوا۔ مسلمان تاجروں کی مدینہ آمد و رفت اس بات کا موجب بنی کہ وہ دینی مسائل سے آشنائی حاصل کریں اور بعد میں یہ تاجر برصغیر میں سکونت پذیر ہوئے جس کے نتیجے میں منصورہ میں انہوں نے ایک حکومت تشکیل دی جس کا حاکم ایک عرب خاندان تھا۔ ۷۱۲؁ ع میں محمد بن قاسم کے برصغیر پر حملے کے بعد عمر بن عبد العزیز نے سندھ کے راجوں اور نوابوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی تو ان میں سے بہت سوں نے اس دعوت کو خوشی خوشی قبول کر لیا۔ (more…)

عدالت در نہج البلاغہ

عامر حسین شہانی
جامعۃ الکوثر اسلام آباد

مقدمہ:
نہج البلاغہ ایک ایسی منفرد کتاب ہے جو علم و حکمت کا بحر بیکراں ہے۔ یہ کتاب وارث منبر سلونی کی حکمت و دانائی سے پر کلام کا مجموعہ ہے۔نہج البلاغہ میں جن موضوعات پربہت زیادہ گفتگو کی گئی ہے اورجنہیں بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے ان میں سے ایک اہم موضوع عدالت ہے۔
(more…)

مقام مصطفیﷺ حضرت علی علیہ السلام کی نگاہ میں

عون محمد ہادی

خلاصہ تحقیق:حضرت محمدﷺ کائنات کے ہادی و رہبر اور تمام انبیاء کے سردار ہیں، جن کی معرفت اور پہچان ہر زمانے کے مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ سرور دوعالمؐ کا تعارف یاتو خدا کے کلام سےکروایا جانا چاہیے یا رسول اکرمؐ کےا قرباء کے اقوال سے۔ اہلبیتؑ میں سے برگزیدہ ترین ہستی اوررسالت مابؐ کےوصی وجانشین حضرت علیؑ نے اپنے مختلف خطبات کے اندر اپنے آقا و مولا کا تعارف کروایا ہے۔ ان کے خطبات و فرامین کا مجموعہ نہج البلاغہ ہے جو ہر خاص و عام کی نظر میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ (more…)

حضرت علی بن عثمان ؒ

داتا گنج بخشؒ(۴۰۰۔۴۶۵ھ)
حضرت علی الہجویریؒ امام حسنؑ کی اولاد میں سے ہیں۔ آپ افغانستان سے لاہور تشریف لائے۔ برصغیر میں تشریف لانے والے صوفیا میں آپ متقدمین میں سے ہیں۔آپ نے اپنی معروف کتاب کشف المحجوب میں اہل بیت رسالت کے بہت سے فضائل نقل کیے ہیں۔ ان کے اپنے اشعار تو ہمارے پیش نظر نہیں ہیں لیکن انھوں نے اہل بیت کی شان میں معروف عرب شاعر فرزدق (ھَمّام بن غالب بن صّعصّعۃّ الدّارِمی التمیمی ملقب یہ ابو فِراس)کا ایک شہرہ آفاق قصیدہ نقل کیا ہے۔
(more…)