سیاسی

سیاسی (124)




 
سید اسد عباس

پاکستان بھر میں لنگر خانے، مساجد، فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ٹھیکیداری سے گذر بسر کرنے والے فرشتہ صفت انسان (حاجی) ملک ریاض گذشتہ دنوں برطانیہ کے ایک قانونی ادارے کے ہاتھوں دھر لیے گئے۔ این سی اے نام کے اس ادارے نے ملک صاحب سے پوچھا کہ برطانیہ میں موجود ان کے اثاثوں کا سورس کیا ہے۔ ملک صاحب جیسا شریف اور خدا ترس انسان بھلا یہ پرچیاں شرچیاں کہاں سنبھالتا۔ وہ بھی انیس کروڑ پاونڈ کی پرچیاں، پس دھر لیے گئے۔ اب برطانیہ میں نہ تو جج حج کے لیے جانا چاہتے ہیں۔۔۔



 
سید ثاقب اکبر نقوی

ملی یکجہتی کونسل نے اپنے ایک حالیہ سربراہی اجلاس (منعقدہ 2 جولائی 2020ء) میں فرقہ واریت کے خلاف تجدید عزم کا اعلان کیا ہے۔ قائدین نے واضح طور پر کہا کہ ملی یکجہتی کونسل فرقہ واریت کے خلاف معرض وجود میں آئی ہے اور اس کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان میں فرقہ واریت اور شدت پسندی کو عبرت ناک شکست ہوئی ہے۔



 
سید ثاقب اکبر نقوی

مودی کو ویسے تو طرح طرح کے ناموں سے شہرت حاصل ہے، اسے گجرات کا قصاب بھی کہا جاتا ہے۔ یہی کشمیریوں کا بھی قاتل ہے۔ کبھی اس قصاب پر امریکہ میں داخلہ بند تھا۔ آج یہ قصاب طاقت کے نشے میں دھت اپنے ہم وطنوں کو طرح طرح سے ستا رہا ہے۔ یہ صرف اقلیتوں کا دشمن نہیں بلکہ کمزور اور پسماندہ ہندوئوں کی لوٹ مار کے مختلف ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے۔ یہ صرف بے رحم سرمایہ داروں کے مفاد کا سوچتا ہے جو اپنی دولت کی طاقت سے اسے برسراقتدار لائے ہیں۔ اسے عوام کو دھوکا دینے کے طریقے آتے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا ہتھیار ہندوتوا ہے، یہ اپنے آپ کو ہندو مذہب کا محافظ ظاہر کرکے سادہ دل ہندو عوام کو انتہا پسند بناتا ہے اور پھر ان کے ووٹوں سے اقتدار قائم کرتا ہے۔



 
سید اسد عباس

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین نگورنو قرہ باخ کے تنازعے پر ایک مرتبہ پھر خونریز جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور عالمی برادری دونوں ممالک سے پرامن رہنے کی اپیلیں کر رہی ہے۔ نگورنو قرہ باخ کا تنازعہ نیا نہیں 1918ء میں روسی سلطنت کے خاتمے کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا آزاد ہوئے تو اسی وقت دنوں ممالک کے مابین نگورنو قرہ باخ کا علاقہ متنازع ہوگیا۔ سوویت یونین کے زمانے میں یہ علاقہ آذربائیجان کی انتظامیہ کے تحت ایک خود مختار علاقہ قرار پایا۔ جیسے ہی سوویت یونین کا خاتمہ ہوا، ایک مرتبہ پھر نگورنو قرہ باخ کے مسئلہ نے سر اٹھایا، جو کہ دونوں ممالک کے مابین جنگ اور پھر امن معاہدے پر منتہی ہوا۔ 2016ء میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان خونریز مسلح جھڑپیں ہوئیں، جن میں سینکڑوں لوگ مارے گئے اور انسانی ہجرت محتاط اندازے کے مطابق دس لاکھ نفوس پر محیط تھی۔
 



 
سید اسد عباس

انسانی معاشروں میں بدمعاشوں کی دو قسمیں پائی جاتی ہیں، ایک وہ بدمعاش جو کھلم کھلا بدمعاشی اور بدقماشی کے عادی ہوتے ہیں اور اپنی اس شہرت پر کچھ شرمندگی محسوس نہیں کرتے۔ 



 
سید اسد عباس

دنیا میں کرونا تھم رہا ہے یا نہیں، اس کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ بہرحال کئی ایک ممالک میں یہ اموات کی انتہائی حد تک پہنچ چکا ہے، وہ ممالک جہاں یہ اموات زیادہ واقع ہوئی ہیں،



 
سید اسد عباس

آج انسانیت ایک دوراہے پر کھڑی ہے، اس کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ کرونا ان کے لیے زیادہ خطرناک ہے یا بھوک اور معاشی تعطل۔ دنیا کا خیال تھا کہ چند ہفتوں کے لاک ڈاون سے کرونا کی وبا کو کنٹرول کر لیا جائے گا، کئی ممالک کو تو یہ توقع ہی نہیں تھی کہ کرونا ان کے ممالک پر یوں حملہ آور ہوگا۔ 



 
سید ثاقب اکبر نقوی

مولانا خادم حسین رضوی خادم نہیں مخدوم ہیں۔ وہ جب بھی لائو لشکر کے ساتھ تشریف لائے، حکومت نے ان کے چائو چونچلے اور ناز نخرے برداشت کیے۔ ان کی گالیاں گھی کی نالیاں قرار پائیں۔ ان کے کوسنے لوریاں بن گئے۔ بندوق والے بے چارے لشکر مخدوم کی واپسی کا کرایہ دینے کے ’’جرم‘‘ میں جناب قاضی فائز عیسیٰ کے عتاب کا شکار ہوئے۔ ان کا عتاب ہے کہ کم ہونے کو نہیں آتا اور مخدوم ملت کا غصہ ہے کہ ایک بات پر کم ہوتا ہے تو دوسری طرف چڑھ آتا ہے۔ گویا فوارے کا پانی ہے آرام سے اترتا ہے تو نئے جوش سے چڑھتا ہے۔ مخدوم رضوی جو ان کے ماننے والوں کی نظر میں پیر طریقت بھی ہیں اور رہبر شریعت بھی، ان کی ہر ناسزا بھی سر جھکا کر سن لی جاتی ہے۔



 
سید اسد عباس

ایران اور وینزویلا کا ایک درد مشترک امریکی پابندیاں ہیں، نیز ان کی اقدار مشترک امریکی سامراجی عزائم کی مخالفت، آزاد اقتصاد اور حق خود مختاری ہیں۔ وینزویلا جنوبی امریکا کا ایک اہم ملک ہے، جو انیسویں صدی میں فرانس کی کالونی تھا۔ یہ جنوبی امریکہ کے ممالک میں سے پہلا ملک ہے، جس نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔





 
سید اسد عباس

امریکی کانگریس کی ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی نے گذشتہ برس ماہ دسمبر میں امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی ڈرافٹ رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا

تازہ مقالے

تلاش کریں

کیلینڈر

« May 2021 »
Mon Tue Wed Thu Fri Sat Sun
          1 2
3 4 5 6 7 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30
31            

تازہ مقالے