سیاسی

سیاسی (124)




 
سید ثاقب اکبر نقوی

نماز جمعہ ہم نے مشہد مقدس میں امام جمعہ و نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ کی امامت میں ادا کی۔ جنوری کی 17 تاریخ تھی۔ تہران میں ایک غلغلۂ انقلابی اور ولولۂ جانبازی کے مناظر ہم اپنی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے ٹی وی کے پردۂ سیمیں پر دیکھ چکے تھے۔




 
سید ثاقب اکبر نقوی

ملی یکجہتی کونسل کے وفد کے ہمراہ ہم پارک فن آوری، مشہد میں بھی گئے۔ آپ اسے "پارک آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی" کہہ سکتے ہیں۔




 
سید ثاقب اکبر نقوی

ملی یکجہتی کونسل کا وفد جو 14 جنوری 2020ء کو لاہور سے مشہد پہنچا تھا، 22 جنوری کو تہران سے لاہور کے لیے روانہ ہوگیا۔ آخری ملاقات شہید اسلام جنرل قاسم سلیمانی کے خاندان سے تہران میں ان کے گھر میں ہوئی۔




 
سید اسد عباس

تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے، دنیا کے امیر ترین اشخاص میں سے ایک فرد اور پاکستانی عدلیہ میں کرپشن کے الزام میں سزا پانے والے قیدی نواز شریف جو کہ ضمانت پر رہا ہوئے خراب صحت کی بنیاد پر پاکستان کو خیر باد کہ کر چلے گئے۔ حکومت وقت نے کوشش کی ان سے کوئی شورٹی بانڈ لے لیا جائے تاہم لاہور کی ہائی کورٹ نے ان کو بیان حلفی پر ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اچانک شور و غوغا شروع ہوا، میڈیا پر ن لیگ کے سیاستدانوں اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ میاں صاحب کا علاج ملک میں نہیں ہوسکتا۔ ان کا جرم، خاندانی پس منظر، ان پر لگے ہوئے جرمانے سب کچھ فراموش کر دیا گیا۔۔۔



 
سید اسد عباس

امریکہ کے حالیہ انتخابات متنازعہ حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے درخواستیں دائر ہوچکی ہیں۔ مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں۔ امریکی آر ٹی ایس سسٹم جو کرونا کے سبب ڈاک ووٹ پر مشتمل تھا، فلاپ ہوچکا ہے۔ ایسی صورتحال میں بائیڈن آتا ہے یا ٹرمپ دونوں اس صورتحال میں نہیں ہونگے کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں سے تجاوز کرسکیں اور اپنی من مانیاں کرتے پھریں۔ میں تو کہوں گا کہ بائیڈن اور ٹرمپ دونوں یہ انتخاب ہار چکے ہیں اور امریکی اسٹیبلشمنت جسکا بڑا حصہ صہیونیوں پر مشتمل ہے کامیاب ہوچکی ہے



 
سید اسد عباس

بھارت میں کچھ برسوں سے ایک نئی اصطلاح زبان زد عام ہے۔ لو جہاد یا محبت جہاد یا جہاد عشق۔ اس اصطلاح کو مسلمانوں نے نہیں بلکہ ہندو انتہاء پسندوں نے ایجاد کیا ہے۔ انتہاء پسندوں کا دعویٰ ہے کہ مسلمان نوجوان ہندو لڑکیوں کو اپنے پیار کے جال میں پھنسا کر انہیں مسلمان کرکے شادیاں کر رہے ہیں۔ جس کا مقصد بھارت میں ہندو آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ 966 ملین ہندو اور صرف 172 ملین مسلمانوں کے ملک میں حکومت کی جانب سے یہ جواز انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ اگر کل ہی سب مسلمان مرد یہ فیصلہ کر لیں کہ وہ ہندو خواتین سے شادی کریں گے اور انھیں مسلمان بنائیں گے، تب بھی بھارت کی آبادی کے تناسب میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں آسکتی۔ بہرحال کسی بھی جنونی ہندو جماعت کی حکومت میں ایسی قبیح اور غیر دانشمندانہ حرکات بلکہ اس سے بھی بدتر اقدامات بعید از قیاس نہیں ہیں۔




 
سید ثاقب اکبر نقوی

سات ماہ ہونے کو آئے ہیں، بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ ابھی تک اسے خطرہ ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر سے پابندیاں اٹھائی گئیں تو وہاں کے عوام آزادی کیلئے باہر نکل آئیں گے۔



 
سید اسد عباس

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ آج کل خبروں اور شہ سرخیوں کا حصہ ہے، جسے پنجاب اسمبلی نے بڑے اوچھے انداز سے منظور کیا اور اب اطلاعات کے مطابق اسے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور شاید مناسب ترامیم کے ساتھ اسے دوبارہ پیش کیا جائے۔ سیانے کہتے ہیں کہ انسان ایسا کام کرے ہی کیوں جس پر اسے بعد میں پچھتانا پڑے۔ مذہبی بالخصوص مکاتب کے عقائد و نظریات کی حساسیت اس نوعیت کی نہیں ہوتی کہ ان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔



 
سید اسد عباس

خلیفۃ المسلمین ترکیہ جناب طیب اردوگان نہ جانے کیا سوچ کر شام کی جنگ کا حصہ بنے تھے، نہیں معلوم ان کے ذہن میں کیا تھا، جب انہوں نے 2011ء میں شام میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرین کی مدد کی۔



 
سید ثاقب اکبر نقوی

پاکستان جو بظاہر اپنے آپکو مشرق وسطی کی جنگوں میں غیر جانبدار ظاہر کرتا ہے، حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی۔ تاہم اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں پاکستان، ترکی اور اپنے دیگر دوستوں کو اچھا مشورہ ضرور دے سکتا ہے۔

تازہ مقالے

تلاش کریں

کیلینڈر

« May 2021 »
Mon Tue Wed Thu Fri Sat Sun
          1 2
3 4 5 6 7 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30
31            

تازہ مقالے