سید ثاقب اکبر نقوی

کورونا وائرس اپنی حشر سامانیوںکے ساتھ ابھی دنیا میں پھیلے جا رہا ہے۔ کسی ایک ملک میں اگر اس پر کسی حد تک قابو پا بھی لیا گیا ہے تو کئی دوسرے ملکوں میں اس کی لائی ہوئی ہولناکیاں نمایاں ہوتی جارہی ہیں۔




 
 ڈاکٹر سید علی عباس

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وحشت آفرین پھیلاؤ سے ایک بار پھر آشکار ہو گیا کہ انسان بہت کمزور ہےاور اس کائنات کے اوپر حکم فرما ایک بہت بڑی طاقت ہے جس کے سامنے امریکہ، روس، چین جیسی طاقتیں کمزورثابت ہوگئی ہیں اور جوخزاں رسیدہ پتوں اورشاخوں کی طرح ہےبکھرتی اور لرزاں دکھائی دیتی ہیں۔



 
سید ثاقب اکبر نقوی

ایک طرف پوری دنیا پر کرونا وائرس کے خوفناک حملے جاری ہیں، ساری انسانیت خوفزدہ ہے، کرونا کی یلغار 192 ممالک تک جا پہنچی ہے اور بڑے بڑے طاقتور ممالک لرزہ براندام ہیں۔ دوسری طرف مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ و جدل بھی اپنی حیرت ناکیوں اور تعجب خیزیوں کے ساتھ جاری ہے۔۔



 
سید اسد عباس

انسان اشرف المخلوقات ہے اور اس دنیا کی قوی ترین مخلوق تصور کی جاتی ہے، اگرچہ جسمانی طور بہت سی مخلوقات اس سے قوی ہیں، تاہم اس کو یہ صلاحیت دی گئی ہے کہ قوی سے قوی مخلوق کو اپنے زیر نگیں کر لے۔ اپنی عقل کے ذریعے طبعی اصولوں کو قابو میں لا کر یہ فضا میں اڑنے کے قابل ہوچکا ہے، کشش ثقل کا مضبوط کڑا توڑ کر خلا میں داخل ہوگیا ہے، آواز کی رفتار سے سفر کرنے والی سواریاں بنا رہا ہے، ایٹم کا سینہ چیر کر اس سے توانائی کو اخذ کر رہا ہے۔



 
سید ثاقب اکبر نقوی

امریکا عراق میں ایک پیچیدہ اور خفیہ مشن کی تکمیل کے درپے ہے۔ وہ ہر اس قوت کو عراق سے ختم کر دینا چاہتا ہے، جو اسکے عراق پر قبضے کیخلاف آواز اٹھا سکے یا اسکے استعماری مقاصد میں حائل ہوسکے۔ اس کیلئے اسکے پاس آسان راستہ یہ ہے کہ اسکے خلاف بولنے والے ہر فرد اور گروہ کو ایرانی ایجنٹ قرار دیدے، حالانکہ عراق کی منتخب پارلیمان امریکی افواج کے عراق چھوڑنے کی قرارداد منظور کرچکی ہے اور اسکا تقاضا عراقی حکومت بھی کرچکی ہے۔ ویسے بھی عراق عراقیوں کا ہے، امریکیوں کا نہیں۔ امریکا کی کوشش یہ ہے کہ عراق کے وسائل اسکی گرفت میں رہیں، اس کیلئے اسکے کئی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں۔



 
سید اسد عباس

خطرناک امر یہ ہے کہ حکومت کا پورا زور تفتان اور وہاں سے آنیوالے زائرین پر ہے، جبکہ فضائی سفر کے ذریعے ملک میں آنیوالے افراد کو کسی ایسے قرنطینیہ سے نہیں گزارا جا رہا۔ وہ مریض جو خود ہسپتال آرہے ہیں، وہی مصدقہ قرنطینیہ مریضوں کی Category میں شامل ہیں، باقی کے افراد متاثرہ ملکوں سے آنے کے باوجود معاشرے میں اپنی نارمل سرگرمیاں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔



 
سید اسد عباس

عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو یہ اقدامات اٹھانے کے لیے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے میکینزم کو مؤثر اور بہتر بنایا جائے۔ عوام کو وائرس کے خطرات سے آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ لوگ اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔



 
سید ثاقب اکبر نقوی

خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی (Eye Middle Eeast) کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خواہش ہے کہ وہ نومبر 2020 میں ریاض میں منعقد ہونے والے 20جی کے اجلاس سے پہلے تخت شاہی پر متمکن ہو جائیں۔



 
سید ثاقب اکبر نقوی

پاکستان جو بظاہر اپنے آپکو مشرق وسطی کی جنگوں میں غیر جانبدار ظاہر کرتا ہے، حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی۔ تاہم اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں پاکستان، ترکی اور اپنے دیگر دوستوں کو اچھا مشورہ ضرور دے سکتا ہے۔



 
سید اسد عباس

خلیفۃ المسلمین ترکیہ جناب طیب اردوگان نہ جانے کیا سوچ کر شام کی جنگ کا حصہ بنے تھے، نہیں معلوم ان کے ذہن میں کیا تھا، جب انہوں نے 2011ء میں شام میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرین کی مدد کی۔

تازہ مقالے

تلاش کریں

کیلینڈر

« May 2021 »
Mon Tue Wed Thu Fri Sat Sun
          1 2
3 4 5 6 7 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30
31            

تازہ مقالے