منگل, 18 فروری 2020 07:35




کیا نام دوں جنابؐ کی اس نعت ناب کو
یاسین کا خطاب رسالت ماٰبؐ کو

 

جس کے طفیل قرب الٰہی نصیب ہو
ہدیہ کچھ ایسا پیش کروں آں جنابؐ کو

’’تَبَّتْ  یَدَا اَبِیْ لَھَبٍ‘‘ نے  گواہی  دی
ہر بے ادب نے پیشہ کیا التہاب کو


نِعْمَ  الْوَکِیْل میری وکالت کے باب میں
نِعْمَ  النَّسَبْ ہے میرے لیے انتساب کو

سب عالمیں کو آنا مبارک حضورؐ کا
انسان کو، ملک کو، جماد و دواب کو

کیوں غایتِ جہاں کو کہوں چند ے آفتاب
میں کیوں خجل کروں گا بھلا آفتاب کو


* * * * *

Read 480 times