سید ثاقب اکبر

دو برادر ادارے، ملی یکجہتی کونسل اور مجمع تقریب مذاہب اسلامی

ملی یکجہتی کونسل کی دعوت پر ان دنوں مجمع تقریب مذاہب اسلامی کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد کی سربراہی مجمع کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کر رہے ہیں۔ ان کے وفد میں مولانا نذیر احمد سلامی بھی شامل ہیں، جو ایران کی رہبر کونسل Read more…

اجلاس ملی یکجہتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس

ملی یکجہتی کونسل کی ایک اہم مشاورتی نشست کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کے مابین اسلام آباد میں ہوئی جس میں تنظیم کے پروگراموں ، انتخابی شیڈول اور دیگر اہم امور کو حتمی شکل دی گئی ۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مختلف صوبوں کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنسوں کے بارے بھی حتمی فیصلے کیے گئے ۔ (more…)

عراقی سفیر سے ملاقات

عراق کے سفیر سے کونسل کے ایک وفد کی ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا ایک اعلی سطحی وفد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کی قیادت میں پاکستان میں تعینات جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لفتا سے ملا ۔ اس نشست میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید ہوئی۔ وفد کے شرکاء میں جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر سید صفد ر گیلانی ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، ہدیہ الہادی پاکستان کے صدر مفتی معرفت شاہ شامل تھے ۔ (more…)

اجلاس دستور کمیٹی ملی یکجہتی کونسل پاکستان

اجلاس دستور کمیٹی ملی یکجہتی کونسل پاکستان

شرکاء
:لیاقت بلوچ سربراہ دستور کمیٹی ، سید ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ،علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان ،پیر سید صفدر شاہ گیلانی سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان ،سید ناصر شیرازی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین،قاری شیخ یعقوب سیکریٹری جنرل تحریک حرمت رسول ، مولاناعبد الغفار روپڑی امیر جماعت اہل حدیث،مفتی معرفت شاہ صدر ہدیۃ الہادی پاکستان،ڈاکٹر امتیاز احمدمرکزی راہنما تنظیم اسلامی ،سید عبد الوحید شاہ تحریک حرمت رسول ؐ،مولانا محمد طیب نمائندہ عالمی مجلس ختم نبوت،طاہر رشیدتنولی سیکریٹری مالیات ،پیر سید لطیف الرحمان شاہ رابطہ سیکریٹری اور سید اسد عباس رابطہ سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان۔
(more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۲۳ آگست

مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان ۲۳ اگست

اسلام آباد ( )ملی یکجہتی کونسل کا ایک مشاورتی اجلاس کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کونسل کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں مجوزہ دستوری ترامیم ،مرکزی کابینہ ، مجلس عاملہ اور کونسل کے کمیشنز کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے تمام صوبوں کی تنظیم نو کے لیے شیڈول تیار کیا جائے گا،کونسل کا سالانہ پروگرام تیار کرکے مجلس عاملہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔اس نشست میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے بجٹ تیار کرکے عاملہ سے اس کی منظور لی جائے گی ۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ جب تک مجوزہ ترامیم کی سپریم کونسل سے منظوری نہیں لی جاتی اسے موجودہ دستور کے مطابق چلایا جائے گا ۔ (more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل

سربراہی اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۵ اگست

رپورٹ اجلاس سپریم کونسل ملی یکجہتی کونسل پاکستان
5اگست 2021، جامع امام الصادق علیہ السلام اسلام آباد
روداد از سید اسد عباس
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا دستوری سربراہی اجلاس صدر جناب صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی صدارت میں جامع امام صادق علیہ السلام میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین نے کی ۔یہ اجلاس قبل ازیں اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہونا طے پایا تھا تاہم کرونا کی صورتحال کے سبب اچانک جگہ تبدیل کرنی پڑی ۔ اجلاس میں رکن جماعتوں میں سے بائیس جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان نے شرکت کی ۔
(more…)

ملی یکجہتی کونسل کی میٹنگ

ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

اسلام آباد (۲۳ مئی ۲۰۲۱)، سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل اور جناب ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی مشاورتی میٹنگ۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

ناموس رسالت کے قانون کے خلاف یورپی پارلیمان کی قرارداد اور ملی یکجہتی کونسل کا ردعمل

تحریر: ثاقب اکبر

یورپی پارلیمان نے 29 اپریل 2021ء کو بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں حکومتِ پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ توہینِ رسالت کے قانون کی دفعات 295بی اور سی کا خاتمہ کرے۔ اس قرارداد میں یورپی کمیشن سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ 2014ء میں پاکستان کو جی ایس پی (جنرلائزڈ سکیم آف پریفرینسیز) پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعائتوں پر فی الفور نظرثانی کرے۔ قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 1997ء کے انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں بھی ترمیم کرے، تاکہ توہین رسالت کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں نہ کی جاسکے اور توہین رسالت کے ملزمان کو ضمانتیں مل سکے۔ (more…)