Warning: base64_decode() has been disabled for security reasons in /home/albasirah/public_html/farsi/wp-content/plugins/google-site-kit/includes/Core/Storage/Data_Encryption.php on line 90
عمران خان - البصیرہ ٹرسٹ
سید اسد عباس

پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں کے مطالبات

پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف حکومت کے اتحادی جو اب پی ڈی ایم کے تحت بننے والی حکومت کے اتحادی ہیں (بلوچستان عوامی پارٹی چار سیٹیں، متحدہ قومی موومنٹ سات سیٹیں، بلوچستان نیشنل پارٹی چار سیٹیں، جمہوری وطن پارٹی ایک نشست، مسلم لیگ (ق) دو نشستیں، آزاد امیدوار چار Read more…

سید ثاقب اکبر

کس قیامت کے یہ نامے میرے نام آتے ہیں؟

ان دنوں پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں امریکہ سے پہنچنے والے ایک نامے کی دھوم ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے تاریخی جلسے میں یہ خط حاضرین کو دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے ہماری حکومت کو گرانے کی Read more…

سید اسد عباس

ریاست کس کی ملکیت ہے؟

ریاست کا حقیقی مالک کون ہے؟ ریاست کس سے اختیارات اخذ کر رہی ہے؟ یہ سوال کسی بھی قوم کی ترقی اور پیشرفت کے لیے نہایت اہم ہے۔ جب تک ہم بحیثیت قوم، اس سوال کا ایک متفقہ جواب تلاش نہیں کرتے، ہم ہمیشہ سیاسی اور سماجی مشکلات کا شکار Read more…

سید ثاقب اکبر

اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس، اہم پہلو(2)

جیسا کہ ہم اپنی گذشتہ سطور میں کہہ چکے ہیں کہ 22 و 23 مارچ 2022ء کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا عنوان تھا، ’’اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری۔‘‘ اس اجلاس میں افغانستان کے Read more…

سید ثاقب اکبر

اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس، اہم پہلو(1)

22 و 23 مارچ 2022ء کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا عنوان تھا، ’’اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری۔‘‘ اس سے قبل پاکستان گذشتہ سال دسمبر میں اسی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کی میزبانی Read more…

سید اسد عباس

عمران خان کا او آئی سی اجلاس میں بے مثال خطاب

قبرستان اپنی خاموشی کی وجہ سے معروف ہے، اسی لیے اسے شہر خموشاں بھی کہا جاتا ہے۔ اگر اس شہر خموشاں میں اچانک سے کوئی آواز آئے تو معجزہ ہی لگتا ہے۔ ایسی ہی کچھ صورتحال آج او آئی سی کے 48 ویں وزائے خارجہ اجلاس میں ہوئی۔ یہ اجلاس Read more…

سید ثاقب اکبر

دہشتگردوں اور قاتلوں کو سینے سے لگانے کا موسم

وفاقی وزراء مسلسل تحریک لبیک کو ایک دہشتگرد اور قاتل تنظیم قرار دیتے رہے ہیں، بلکہ یہاں تک تاثر دیتے رہے ہیں کہ بھارت سے ان کی ڈور ہلائی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف طاقت استعمال کرکے حکومتی رٹ بحال کرنے کی باتیں بھی کی جاتی رہی ہیں۔ پھر بالآخر مذاکرات کے ذریعے اسے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس واقعے کو ابھی چند روز ہی گزرے تھے کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات اور انھیں ’’قومی دھارے‘‘ میں شامل کرنے کی باتیں شروع ہوگئیں۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک غیر ملکی چینل کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ حکومت کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے جا رہی ہے، تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔ بعدازاں وزیر اطلاعات نے بھی اس امر کی تائید کی اور کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی تین شرطیں رکھی گئی ہیں، جن میں پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا، ہتھیار پھینکنا اور پاکستان کے شناختی کارڈ بنوانا، یعنی اپنی شناخت ظاہر کرنا شامل ہیں۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

عمران خان کا امریکا کو جرات مندانہ جواب

پس منظر اور پیش منظر:
دنیا بھر میں ایک امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او کے پروگرام ’’ایکزیوس‘‘ کے میزبان صحافی جوناتھن سوان کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کی دھوم ابھی باقی تھی اور عمران خان کا  جملہ ’’Absolutely not‘‘ ہرگز نہیں، دل و دماغ پر دستک دے رہا تھا کہ ایسے میں ان کا ایک اہم مضمون واشنگٹن پوسٹ میں سامنے آیا، جس میں رہا سہا پردہ بھی چاک کر دیا گیا اور امریکہ کو فوجی اڈوں کی نئی فرمائش پر صاف انکار کی وجوہات خود وزیراعظم کی طرف سے سامنے آگئیں۔ (more…)