Warning: base64_decode() has been disabled for security reasons in /home/albasirah/public_html/farsi/wp-content/plugins/google-site-kit/includes/Core/Storage/Data_Encryption.php on line 90
ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام - البصیرہ ٹرسٹ

ملی یکجہتی کونسل نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں سردار محاذ استقامت کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں تحریرکیا گیا ہے کہ ہمارا وفد پاکستان سے ایران آیا ہے تاکہ شہید اسلام سردارجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر آپ کی خدمت میں ، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خاندان کی خدمت میں اور پورے ملت ایران کی خدمت میں تہ دل سے تعزیت اور تسلیت پیش کریں۔

ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام تعزیتی پیغام میں تحریر کیا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ شہادت امت اسلامی کی بیداری کا باعث بنے گی اور استکباری طاقتیں اسلامی ممالک سے بے دخل ہوکر رہیں گی۔
تعزیتی پیغام میں وفد نے اپنا تعرف کچھ یوں کروایا کہ ہمارا تعلق  ملی یکجہتی کونسل سے ہے،  ملی یکجہتی کونسل نے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے اور آپسی اختلافات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کونسل نے تکفیریوں اور دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور گزشتہ چوبیس سال کے دوران امت مسلمہ میں شگاف پیدا کرنے اور اختلافات کو ہوا دینے کی استعماری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔