اراکین البصیرہ کے علاوہ ملک کی متعدد اہم شخصیات البصیرہ کے کاموں میں ہماری راہنمائی کے ساتھ ساتھ تعاون بھی کرتی ہیں ان افراد کے تعاون کے سبب ہی البصیرہ اپنی علمی و سماجی فعالیتوں کو جاری رکھتا ہے ۔ یہ شخصیات ماہنامہ پیام کی مجلس مشاورت اور مجلس ادارت کا بھی حصہ ہیں اور اس مجلے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہیں ۔ ادارہ ان بزرگان کا ہمیشہ سے رہین منت ہے۔