١٩٩٦سے سال 2012تک البصیرہ کو مختلف پیچ و خم کا سامنا کرنا پڑا ، کبھی سرمایہ کی کمی درپیش رہی تو کبھی رفقائے کار کی مصروفیات آڑے آئیں ۔ بہر حال اخوت ، رواداری اور عالم اسلام کی خدمت کے اس عزم کو جناب ثاقب اکبرنے اپنی زندگی کا ہدف بنائے رکھا ۔وسائل کی کمی اور مشکلات کے باوجود یہ کاروان کسی نہ کسی صورت میں اپنی منزل کی جانب گامزن رہا۔سال 2012کو البصیرہ کے اس سفر کا ثمر آور سال قرار دیا جائے تو کوئی مبالغہ نہ ہوگا

٭    ملی یکجہتی کونسل کا قیام اور رئیس البصیرہ کا اس میں کردار
٭    پاکستان میں عالمی سطح کی دو کانفرنسز کا انعقاد اور البصیرہ
٭    ملکی سطح پر البصیرہ کی اتحاد امت کی کوششوں کی پذیرائی
٭    داخلی استحکام

 

  • مستقبل کے پروگرام
    Article Count:
    1
  • سابقہ پروگرام
    Article Count:
    0
    • سیمینار اور کانفرنسیں

       سیمینارز اور کانفرنسیں کسی بھی موضوع کے حوالے سے عوام کی شعوری سطح کو بلند کرنے ، ا ن کے افکار کو ہم آہنگ کرنے اور نظریات کو پرکھنے کے لیے بہترین فورم سمجھتے جاتے ہیں۔البصیرہ پاکستان اپنے قیام کے وقت سے ہی علمی و ادبی کانفرنسوں اور سیمینارز کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔ ان سیمینارز اور کانفرنسوں کی افادیت کو بڑھانے اور اپنا پیغام ایک بڑے طبقے تک پہنچانے کے لیے ملک میں قائم دیگر تنظیموں ، اداروں اور شخصیات کو بھی ان کانفرنسوں میں شامل کیا ۔کانفرنسوں میں البصیرہ کو جماعت اسلامی پاکستان، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان،اسلامی تحریک ، مجلس وحدت مسلمین، جماعت الدعوة، تحریک فیضان اولیائ، رابطہ امن الامہ، جامعہ نعیمہ اسلام آباد، جامعہ دارلعلوم پشاورفلسطین فاﺅنڈیشن وغیرہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس سلسلے میں یوم القدس کے پروگرام ، عالمی بیداری اسلامی کانفرنس( پشاور) ، وحدت اسلامی کانفرنس (پشاور)اور عالمی اتحاد امت کانفرنس(اسلام آباد) البصیرہ کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔ 

      Article Count:
      42
    • ادبی محافل

      ویسے تو محافل مسالمہ محرم الحرام میں ہوتی رہتی ہیں اور علمی، ادبی ادارے اس کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں لیکن بعض محفلیں ایسی یادگار رہ جاتی ہیں کہ جن کا تخیل ہی دلوں پر ایک روحانی وجد کی کیفیت طاری کردیتا ہے ایسی ہی ایک محفل گذشتہ دنوں اسلام آباد کے معروف علمی، ادبی ادارے البصیرہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ یہ محفل البصیرہ کے صدر نشین اور اسلام آباد کی ممتاز علمی شخصیت جن کی شہرت اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ان کی کوششوں کی وجہ سے ملک کی سرحدوں سے اُس پار تک جاپہنچی ہے، اس محفل کا ہر سال بہت عقیدت سے اہتمام کرتے ہیں۔ محفل مسالمہ جو باعث تخلیق کائنات فخر موجودات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند دلبند سردار جوانان جنت سید الشہداءامام حسینؑ کی یاد ہی میں منعقد ہوتی ہے، ثاقب اکبر اس کا اہتمام اپنے والد گرامی اور روحانی بزرگ مخدوم صاحبزادہ سید اکبر علی بخاری کی برسی کی مناسبت سے کرتے ہیں۔

      Article Count:
      11
    • اولیا کرام کے مزارات پر حاضری اور دروس کا سلسلہ

      معروف روحانی بزرگ پیر فضل شاہ , سالک راہ حق حضر ت سید امام علی بخاری, شیر گڑھ  اور مدرسہ بقیة اللہ باب العلم (جولیاں)ہری پورمیں سلسلہ دروس ضلع ہری پور(صوبہ خیبر پختونخوا) جولیاں میں سلسلہ درس بھی شروع کیا گیا ہے جس میں علاقے بھر سے خواتین ور حضرات کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ جناب ثاقب اکبر اور جناب سبطین شیرازی درس دینے اس علاقے میں باقاعدگی سے جاتے ہیں۔

      Article Count:
      4
    • ملاقاتیں اور دورہ جات

      مختلف شعبوں کی شخصیات سے البصیرہ کے روابط کا سلسلہ اس کے قیام سے ہی قائم ہو گیا تھا۔ اس ادارے سے متمسک افراد میں علمی و ادبی شخصیات، شعراء، دانشور ، اساتذہ ، یونیورسٹی طلبہ، سماجی و سیاسی خدمات سرانجام دینے والے قائدین کا ایک بڑا طبقہ شامل ہے، جو وقتا فوقتا دفتر البصیرہ میں تشریف لاتے ہیں۔ علاوہ ازیں جناب ثاقب اکبر صاحب اور البصیرہ کے دیگر اراکین بالخصوص شعبہ روابط عمومی کے مسﺅلین اکثر و بیشتر مختلف مقامات پر جا کر ملک کی اہم اور سر بر آوردہ شخصیات سے ملتے رہتے ہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے قیام کے بعد ان روابط میں گوناں گوں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی اہم دینی و مذہبی شخصیات مختلف مواقع پر دفتر البصیرہ تشریف لائیں علاوہ ازیں جناب ثاقب اکبر نے متعدد اہم دینی و سیاسی شخصیات کے دفاتر ، مراکز اور لائبریریوں کے دورہ جات کیے۔

      Article Count:
      16