ادبی محافل

نعتیہ مشاعرہ2013

’’مرکزی محفل نعت اسلام آباد‘‘ اورحاوی لیٹریری سرکل کا
نعتیہ مشاعرہ
رپورٹ : مقبول الرحمن صابری
مرکزی محفل نعت اسلام کا تینتسواں(۳۳) سالانہ نعتیہ مشاعرہ بسلسلہ عید میلاد النبیؐ حاوی لیٹریری سرکل کے اشتراک سے آبپارہ کمیونٹی سنٹر میں سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے مقتدر نعت گو شعرائے کرام نے بارگاہ سرورکونین میں ہدیۂ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس نعتیہ مشاعرے کی صدارت ملک کے معروف نعت گو شاعر جناب سیف علی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض وفا چشی نے سرانجام دیے۔

  • مشاہدات: 241

نعتیہ مشاعرہ2011

مرکزی محفل نعت کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرہ
رپورٹ:اکرام حسین
مرکزی محفل نعت کے زیراہتمام اکتیسواں سالانہ نعتیہ مشاعرہ مرکزی محفل نعت کے بانی چیئرمین معروف نعت گو میاں تنویر قادری کی رہائش گاہ پر ۱۶اکتوبر ۲۰۱۱ء کو منعقد ہوا۔مشاعرے کی صدارت معروف دانشوراور البصیرہ کے صدر نشین سید ثاقب اکبر نے کی جبکہ مہمان خصوصی جدید لہجے کے نامور شاعر سید عارف تھے۔

  • مشاہدات: 237

نعتیہ مشاعرہ2010

اسلام آباد میں ’’مرکزی محفل نعت‘‘ کے زیراہتمام
ایک وجدآفریں نعتیہ مشاعرہ
رپورٹ:اکرام حسین
گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک وجہ آفریں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد مرکزی محفل نعت کے زیراہتمام البصیرہ کے تعاون سے کیا گیا۔

  • مشاہدات: 213