پیشکش :سید اسد عباس
تعارف:اصولاً برائت از مشرکین حج کے سیاسی فرائض میں سے ہے اور اس کے بغیر ہمارا حج ،حج ھی نہیں ہے ۔حج کے موقع پر برائت از مشرکین وہ سیاسی ، عبادی پکار ہے کہ جس کا امر رسول اللہ نے فرمایا ہے ۔ہماری صدائے برائت ان سب لوگوں کی پکار ہے جو امریکہ کی فرعونیت اور اس کی ہوس اقتدار کو اب مزید برداشت نہیں کر سکتے ۔حج کے ان عظیم مناسک کا سب سے زیادہ متروک اور غفلت زدہ پہلو سیاسی پہلو ہے خائنوں کا ہاتھ اسے متروک بنانے میں سب سے زیادہ کار فرما رھا ہے آج بھی اور آئندہ بھی رہے گا ۔جو درباری ملّا یہ کہتے ہیں کہ حج کو سیاسی پہلوؤں سے خالی ہونا چاہیے وہ رسول اللہ کی مذمت کرتے ہیں ۔آج عالم اسلام امریکہ کے ہاتھوں میں اسیر ہے۔ ہمارا فریضہ ہے کہ دنیا کے مختلف بر اعظموں میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے اللہ کا یہ پیغام لے جائیں کہ وہ خدا کے سوا کسی کی غلامی اور بندگی کو قبول نہ کریں ۔حجر اسود کو بوسہ دیتے ہوئے اللہ سے بیعت کریں کہ ہم اس کے اوراسکے رسولوں کے ،صالحین کے اور حریت پسندوں کے دشمنو ں کے دشمن ہونگے ۔