منگل, 12 نومبر 2019 09:20

ریاست مدینہ کیا ہے؟




 
سید اسد عباس

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بننے کے پہلے روز سے ہی پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز کی ایک ریاست بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ ابھی کل ہی رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روز ولادت کی مناسبت سے عمران خان نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ’’ہمارے رسول محترم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قانون کی بالادستی، انسانی حقوق، رحم، قابلیت و اہلیت جیسے اوصاف سے مزین تحصیل علم کو مقدس فریضے کے طور پر اپنانے والی جدید ’’ریاست مدینہ‘‘ کی بنیاد ڈالی، جو بھی ریاست یہ راہنما اصول اپنائے گی، یقیناً عروج پائے گی۔‘‘ ایک اور ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان نے لکھا:




 
سید اسد عباس

تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے، دنیا کے امیر ترین اشخاص میں سے ایک فرد اور پاکستانی عدلیہ میں کرپشن کے الزام میں سزا پانے والے قیدی نواز شریف جو کہ ضمانت پر رہا ہوئے خراب صحت کی بنیاد پر پاکستان کو خیر باد کہ کر چلے گئے۔ حکومت وقت نے کوشش کی ان سے کوئی شورٹی بانڈ لے لیا جائے تاہم لاہور کی ہائی کورٹ نے ان کو بیان حلفی پر ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اچانک شور و غوغا شروع ہوا، میڈیا پر ن لیگ کے سیاستدانوں اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ میاں صاحب کا علاج ملک میں نہیں ہوسکتا۔ ان کا جرم، خاندانی پس منظر، ان پر لگے ہوئے جرمانے سب کچھ فراموش کر دیا گیا۔۔۔

ہفته, 07 كانون1/ديسمبر 2019 07:03

ملک ریاض فرشتہ ہے فرشتہ




 
سید اسد عباس

پاکستان بھر میں لنگر خانے، مساجد، فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ٹھیکیداری سے گذر بسر کرنے والے فرشتہ صفت انسان (حاجی) ملک ریاض گذشتہ دنوں برطانیہ کے ایک قانونی ادارے کے ہاتھوں دھر لیے گئے۔ این سی اے نام کے اس ادارے نے ملک صاحب سے پوچھا کہ برطانیہ میں موجود ان کے اثاثوں کا سورس کیا ہے۔ ملک صاحب جیسا شریف اور خدا ترس انسان بھلا یہ پرچیاں شرچیاں کہاں سنبھالتا۔ وہ بھی انیس کروڑ پاونڈ کی پرچیاں، پس دھر لیے گئے۔ اب برطانیہ میں نہ تو جج حج کے لیے جانا چاہتے ہیں۔۔۔

الجمعة, 29 نومبر 2019 11:41

گذشتہ چند ایام پر ایک نظر




 
سید اسد عباس

گذشتہ چند دنوں میں پاکستان کس تکلیف سے گذرا، کسی سے پنہاں نہیں ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مقدمہ سپریم کورٹ میں جانا، اس مقدمے کی پیروی کے حوالے سے حکومت کے اقدامات، سمریوں پر سمریاں اور ان میں سامنے آنے والی اصطلاحی غلطیاں۔ عدالت عظمیٰ کا ان سمریوں کے حوالے سے ردعمل، قانونی ماہرین کی آراء، سب کچھ پاکستان میں نیا تھا۔ پاکستان میں کسی بھی چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہ تھا۔۔۔

الجمعة, 01 نومبر 2019 08:00

شان سرور(ص) بزبان حیدر(ع)




تعارف:امیر المومنین علیہ السلام نے رسالت ماب ؐ کی صفات اور خصائل کو متعدد خطبات میں بیان کیا ہے جسے طوالت اور وقت کی کمی کے باعث مکمل طور پر درج نہیں کر پایا تاہم اس موضوع پر محققین اور صاحبان علم کے لیے دعوت ہے کہ وہ اس میدان میں قلم اٹھائیں اور نفس رسول ؐ جس طرح ختمی مرتبت کو دیکھتے تھے ، جیسے انھوں نے ان کے پیغام کو اخذ کیا معلوم کریں تاکہ معرفت امیر المومنین کی روشنی میں ہم بھی اپنے قلوب کو عشق پیغمبر سے منور کر سکیں ۔مولاعلی علیہ السلام کے کلام سے ایک بات عیاں ہوتی ہے کہ آپ ؑ رسالت ماب کے مشن ، ان کی شخصیت ، ان کی رسالت ، ان کے مقام سے بہت گہرائی سے آگاہ تھے۔۔۔