کسی مقصد کے لیے جینا اور اس پر ہر چیز کو قربان کر دینا، انسانی تاریخ کا حصہ رہا ہے، ہم اپنے اردگرد بھی بہت سے ایسے افراد کو جانتے ہوں گے، جنھوں نے اپنی زندگیوں کو کسی نہ کسی مقصد کے لیے وقف کیا اور اسی کے تحت اپنے جیون بتا گئے۔ تقریباً سبھی انسان اس صلاحیت کے حامل ہیں کہ وہ اپنی زندگی کو کسی مقصد کے لیے وقف کر دیں۔ والدین اپنے بچوں کے لیے اپنی صلاحیات کو وقف کر دیتے ہیں، ان میں سے بھی ماں زیادہ اس صلاحیت کی حامل ہوتی ہے۔ بعض افراد کی سوچ اپنی ذات سے نکل کر کسی دوسرے انسان کے لیے ایسا کرتی ہے۔ بعض لوگ معاشرے کے ایک طبقے کی فلاح و بہبود کو اپنا ہم و غم بنا لیتے ہیں۔ مدر ٹریسا، عبد الستار ایدھی اور سینکڑوں ان جیسے انسان جو انسانیت کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ایسے لوگ انسانوں کی نظر میں قابل احترام ہوتے ہیں۔ ایسے شخص کی معاشرے میں تاثیر جس قدر زیادہ ہو اور اس کے مقصد سے جس قدر انسان متاثر ہوں، اسی قدر اس کے احترام کا دائرہ وسیع ہوتا ہے۔ بہرحال یہ بدیہی ہے کہ محنت، لگن، جدوجہد اور قربانی کے جذبے کے بغیر یہ مقام حاصل کرنا ممکن نہیں۔
اجمال پیام
اداریہ
گائے کا قصہ اور اس میں چھپی حکمتیں
اقبال، ایک نابغۂ روزگار(1)
اقبال، ایک نابغۂ روزگار(2)
ڈاکٹر کلب صادق خاندانی پس منظر اور سماجی خدمات
فرموداتِ قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ
محمد علی جناح غیر سرکاری مورخین کے مطابق
قائدِ اعظم اور اتحاد بین المسلمین
ڈاکٹر حمید اللہ کی نظر میں فرقہ واریت کا حل
ڈاکٹر کلب صادق خاندانی پس منظر اور سماجی خدمات
مومنِ صادق کی وفات
پیام شمارہ ماہ دسمبر 2020 پی ڈی ایف کی صورت میں مطالعہ کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں ۔ شکریہ !