ہفته, 25 جولائی 2020 16:04

ندبہ در فراق امام المہدیؑ



تحریر: سیدہ ندا حیدر
ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ دعا کیا ہوتی ہے؟ اور اگر ہم دعا پڑھیں تو ہمیں اس کا کیا نتیجہ ملنا چاہیے۔؟
دعا کا مطلب: پکارنا یا صدا بلند کرنا
دعا پڑھنے کے درج ذیل مختلف موارد ہوتے ہیں، جیسا کہ:
* ہم حصول ثواب کی نیت سے دعا پڑھتے ہیں۔
* کسی منت کے لیے دعا پڑھتے ہیں۔
* مشکل سے نجات کے لیے دعا پڑھتے ہیں۔ وغیرہ۔۔۔



تحریر: سیدہ زینب بنت الھدی
خدائے بزرگ و برتر نے یہ کائنات خلق کی تو وجہ تخلیق کائنات بھی خلق کیے اور وہ ہستیاں ایسی ہیں، جن کے بغیر دنیا کا نظام نہیں چل سکتا۔ خدا کی محبت کے بغیر کبھی بھی کائنات خالی نہیں رہی، ہر دور میں خدا کی حجت دنیا میں موجود رہی اور ابھی بھی خدا کی آخری حجت باقی ہے۔ جس کے انتظار میں قیامت رُکی ہوئی ہے۔



تحریر: سیدہ ندا حیدر
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

بدھ, 15 اپریل 2020 06:09

مہدویت کا اخلاق پر اثر



تحریر: سیدہ ندا حیدر
اخلاق، قرآن و حدیث کی روشنی میں:
"وَ اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیمٍ" (سورۂ قلم/٤) رسول اسلام ۖ سے خطاب کیا جا رہا ہے کہ اے میرے حبیب! آپ خُلق عظیم پر فائز ہیں، اس آیت میں خلق سے مراد "اخلاق اور حسن سیرت" کو لیا گیا ہے۔ اچھا اخلاق، اعلٰی نفسیات کا مالک ہونے کی علامت ہے اور فکر و عقل میں اعلیٰ توازن رکھنے والا ہی اعلیٰ نفسیات کا مالک ہوتا ہے۔ ُخلق عظیم کا مالک ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ عقل عظیم کا مالک ہے۔ اس طرح مخلوق اول، عقل ہو یا نور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، بات ایک ہی ہے۔

اتوار, 16 فروری 2020 09:06

مہدیؑ ا ور تحریک مہدویّت



مہدویت کا نظریہ متون اسلامی میں پوری قوت سے جلوہ گر ہے۔ آج ایک مرتبہ پھر مختلف اسلامی مکاتب فکرمیں اس نظریے کا چرچا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے زبان حال سے امت پکار رہی ہے کہ ’’دنیا کو ہے اک مہدی برحق کی ضرورت ‘‘۔ تاہم مہدی کے حوالے سے افکار و عقائد میں کچھ اختلاف ضرور موجود ہے۔ اس اختلاف کے باوصف امام مہدی کا عقیدہ امت اسلامیہ کو ایک باہدف اور پر امید بنانے میں ایک اہم کردار اداکرسکتا ہے۔

تازہ مقالے