البصیرہ پاکستان کے زیر اہتمام صہیونی طاقتوں کا مسلمانوں کے قبلہ اول اور مسجداقصیٰ پر ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے اور فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں امسال ’’ مقابلہ مضمون نویسی ‘‘کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 
 مقابلہ مضمون نویسی کے لیے ملکی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مقا بلے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 




درجہ اول 
عمر: پندرہ تا تیس سال
ہفتہ قدس کے لیے’’مقابلہ مضمون نویسی‘‘ کے موضوعات
  • فلسطین فلسطینیوں کا ہے، باہر سے لائے گئے صہیونیوں کا نہیں۔۔۔ تاریخی تناظر میں
  • فلسطینیوں کے خلاف اقوام متحدہ کا کردار
  •  القدس اور منافق مسلمان حکمران
  • بھارت اور اسرائیل کا اتحاد ، پاکستان اور کشمیر کے خلاف
  •  حزب اللہ کا عروج اور اسرائیل کا زوال
  •  قائد اعظم اور مسئلہ فلسطین
  •  علامہ اقبال اور مسئلہ فلسطین
  •  امام خمینی اور مسئلہ فلسطین
مضمون 2000 الفاظ تک ہونا چاہیے۔

درجہ دوئم 
عمر: تیس سال سے اوپر 
  •  یاسر عرفات اور دو ریاستی نظریے کے نتائج۔۔۔ امن مذاکرات کے انجام کی روشنی میں
  •  بیت المقدس سے غداری پر انوار السادات کا انجام
  •  مسجد اقصیٰ۔۔۔ قرآن و سنت کی روشنی میں
  •  پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشوں کا ایک جائزہ
  •  مسئلہ فلسطین کے احیاء میں‘یوم القدس’کا کردار
  •  سردار قاسم سلیمانی۔۔۔ شہید قدس و مقاومت
  •  اسرائیل کے بارے میں یہودیوں کے مختلف نظریات کا جائزہ
  •  مقاومت فلسطین کے مختلف مراحل
  •  اسرائیل کا مستقبل
  •  امریکہ اور برطانیہ کا گٹھ جوڑ، اسرائیل کی حمایت میں
  •  ڈیل آف دی سینچری اور اسرائیل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات
  •  امام مہدیؑ کا ظہور اور قدس کا مستقبل
  •  قائد اعظم اور مسئلہ فلسطین
  •  علامہ اقبال اور مسئلہ فلسطین
  •  امام خمینی اور مسئلہ فلسطین
مضمون 3000الفاظ تک ہونا چاہیے۔

مقابلے میں شرکت کے لیے اپنا مضمون 18مئی ، 2020 تک اپنے مکمل نام، عمر، تعلیمی قابلیت ، فون نمبر، واٹس اپ، مکمل پتہ اور شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ارسال کریں ۔ مضامین ان پیج یا ایم ایس آفس کی فائل میں مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر ارسال کیے جائیں : عنوان البريد الإلكتروني هذا محمي من روبوتات السبام. يجب عليك تفعيل الجافاسكربت لرؤيته.

مقابلہ مضمون نویسی کے اول، دوئم اور سوئم نمبر پر آنے والے مضامین نویسوں کو بتدریج آٹھ ہزار، پانچ ہزار اور تین ہزار روپے انعام دیا جائے گا اور ان کے مضامین مختلف مجلات ، اخبارات اور ویب سائٹس پر شائع کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مقابلے کے شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ 
مقابلہ مضمون نویسی کے علاوہ البصیرہ پاکستان کے زیر اہتمام مقابلہ کارٹون اور پوسٹر سازی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
مقابلہ جات سے متعلقہ مزید معلومات جیسا کہ مضمون نویسی اور کارٹون سازی کے لیے عناوین البصیرہ پاکستان کی ویب سائٹ: http://www.albasirah.com/ur/alqudscompetition پر مندرجہ ذیل ویب لنک پر فراہم کیے گئے ہیں۔


مقابلہ کارٹون اور پوسٹر سازی
البصیرہ پاکستان کے زیر اہتمام صہیونی طاقتوں کا مسلمانوں کے قبلہ اول اور مسجداقصیٰ پر ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے اور فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں امسال ”مقابلہ کارٹون اور پوسٹر سازی “کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 
مقابلہ کارٹون اور پوسٹر سازی کے لیے ملکی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مقا بلے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 

درجہ اول 
عمر: پندرہ سال تک

درجہ دوئم 
عمر: پندرہ سال سے اوپر 


 مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد بیت المقدس تصاویر کے علاوہ، صہیونیوں کے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کی تصاویر اور خطے میں صہیونی حکومت اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو اجاگر کرسکتے ہیں۔ ایسے تمام پوسٹر یا کارٹون قابل قبول ہوں گے جس سے مسئلہ فلسطین اجاگر ہوتا ہو۔
مقابلے میں شرکت کے لیے اپنا تخلیقی کام 18مئی، 2020 تک اپنے مکمل نام، عمر، تعلیمی قابلیت، فون نمبر، واٹس اپ، مکمل پتہ اور شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ارسال کریں۔ کارٹون یا پوسٹر جے پی جی یا پی این جی فارمیٹ میں مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر ارسال کیے جائیں: عنوان البريد الإلكتروني هذا محمي من روبوتات السبام. يجب عليك تفعيل الجافاسكربت لرؤيته.
مقابلہ کارٹون اور پوسٹر سازی کے اول، دوئم اور سوئم نمبر پر آنے والے مضامین نویسوں کو بتدریج آٹھ ہزار، پانچ ہزار اور تین ہزار روپے انعام دیا جائے گا اور ان نہیں مختلف مجلات، اخبارات اور ویب سائٹس پر شائع کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مقابلے کے شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ 
مقابلہ کارٹون اور پوسٹر سازی کے علاوہ البصیرہ پاکستان کے زیر اہتمام مقابلہ مضمون نویسی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
مقابلہ جات سے متعلقہ مزید معلومات جیسا کہ مضمون نویسی اور کارٹون سازی کے لیے عناوین البصیرہ پاکستان کی ویب سائٹ:
www.albasirah.com/ur/alqudscompetition پر مندرجہ ذیل ویب لنک پر فراہم کیے گئے ہیں۔

برائے رابطہ:
مرتضیٰ عباس
0321-5021432
سید زکی عباس
0333-5243581

 

تازہ مقالے