سوموار, 24 فروری 2020 07:31




کلمہ خدا کا برحق وہ مسیحؑ ابن مریمؑ
اگر اس پہ ہو نہ ایماں تو زمیں فلک ہو برہم

 

وہ مبشّرِ نبی ہے وہی نام جس کا احمدؐ
ہے فراز عالمیں پر یہ بشارتوں کا پرچم

تھا جہاں خزاں رسیدہ وہ بہار بن کے آیا
وہ فلک سے لے کے پہنچا مرے رنج و غم کا مرہم


وہ بلندیوں کا راہی ہے فلک نشین اب بھی
میں یہ صاف کیوں نہ کہ دوں تہ پای اوست عالم

کی کتاب کی تلاوت تو یہ کیفیت ہے میری
دل من فدای عیسیٰ ؑ لب من بہ پای مریمؑ

ہو کلیمؑ حق کی توراۃ کہ مسیحؑ کی ہو انجیل
مرا دونوں پر عقیدہ کہ منم بہ دین خاتمؐ

ہے لباس خا ک تو کیا ہے ملائکہ سے بہتر
یہی روح حق تعالیٰ مَثَلٌ كَمِثْلِ اٰدَم


* * * * * 

Read 217 times