جمعرات, 20 فروری 2020 07:14




زیر عرش احمدؐ کا جیسے کوئی بھی ہمتا نہیں
جوں عدیل سیدۂ فاطمہ زہراؑ نہیں

جس طرح روح الامیں کے نور کا سایہ نہیں
جیسے اللہ کی زمیں پر دوسرا کعبہ نہیں
’’پوچھ لو کعبے سے کوئی بھی علیؑ جیسا نہیں‘‘


راکبِ دوش نبیؐ ہے‘ عبدِ معبودِ صمد
قاطعِ شرک و شرر ہے ، صاحبِ سیف دو قد
ہر بھلائی اس سے پیدا‘ ہر برائی مسترد
اس سے بڑھ کر عظمتِ بے انتہا کی کیا ہو حد
ویسا عرش و کرسی و افلاک نے دیکھا نہیں
’’پوچھ لو کعبے سے کوئی بھی علیؑ جیسا نہیں‘‘


لافتیٰ اِلّا علیؑ در مدحِ غیر آیا  ہے  کیا؟
علم والے ہیں بہت پر اس کا ہم پایا ہے کیا؟
غیر کو احمدؐ نے بابِ علم فرمایا ہے کیا؟
ایسے مہماں کا فصیلِ کعبہ پہ سایہ ہے کیا؟
منصبِ کرّار اس کے غیر کا حصہ نہیں
’’پوچھ لو کعبے سے کوئی بھی علیؑ جیسا نہیں‘‘


* * * * * 

Read 299 times