منگل, 18 فروری 2020 08:03




دیکھ کے افسردہ پیغمبرؐ
حق نے کہا یا سیّد و سرور

 

دیکھ کے افسردہ پیغمبرؐ
حق نے کہا یا سیّد و سرور
باقی رہے گا تیرا کلمہ
جو کچھ بھی کہہ لیں اہلِ شر
ہو نہ پریشاں میرے دلبر!
اِِنَّآ    اَعْطَیْنٰکَ    الْکَوْثَرَ 
بخشا  ہم نے تجھ کو کوثر



حیدرؑ جیسا بھائی دے کر 
بخش کے زہراؑ جیسی دختر
کر کے عطا شبیر اور شبّر
سج گیا جس دم گلشن سرورؐ
حق تھا کہے پھر داور محشر
آج    فَصَلِّ    لِرَبِّکَ    وَ  انْحَرْ 
پڑھ تو نماز اور قربانی کر

چاند ستارے سورج ساگر
جن کی خاطر ، جن کے مَحضَر
غیرت حق کو نہیں ہے گوارا
ان سے کہے کچھ کوئی اَحقر
کہنا پڑا قرآن کو کھل کر
بے شک   شَانِئَکَ    ہُوَ   الْاَبْتَرُ 
حتماً تیرا دشمن ابتر


* * * * *

Read 348 times