افغانستان

افغان قوم کا اکثریتی فیصلہ

ایک نتیجہ جو حتمی ہوچکا ہے یہ ہے کہ افغان بادشاہت سے لے کر امارت تک کے مختلف تجربات کے بعد حق رائے دہی کو قبول کرچکا ہے۔ جو فی ذاتہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ افغان عوام کے مسائل کے حل اور خطے میں اس مملکت کے مثبت کردار کے حوالے سے اگرچہ افغان جمہوریت سے بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جاسکتیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بدلی ہوئی فضا کو سمجھا جائے اور اس کے مطابق پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ یہی زندہ قوموں کی نشانی ہے اور یہی دنیا میں جینے کا ہنر ہے۔

  • مشاہدات: 414