دورہ جات و دروس

اولیا کرام کے مزارات پر حاضری اور دروس کا سلسلہ

مدرسہ بقیة اللہ باب العلم (جولیاں)ہری پورمیں سلسلہ دروس

ضلع ہری پور(صوبہ خیبر پختونخوا) میں جولیاں کے مقام پر البصیرہ کے زیراہتمام ایک مدرسہ قائم ہے۔ یہاں پر ایک سلسلہ درس بھی شروع کیا گیا ہے جس میںعلاقے کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ جناب ثاقب اکبر اور جناب سبطین شیرازی درس دینے اس علاقے میں باقاعدگی سے جاتے ہیں۔

  • مشاہدات: 884

شیر گڑھ میں سلسلہ درس

 پتو کی کے نزدیک قصبہ شیر گڑھ میں اہل بیت رسالت سے محبت کرنے والے اہل سنت کی کثیر تعداد آباد ہے۔ جناب ثاقب اکبر نے اس قصبے میں بھی سلسلہ درس کا آغاز کیا ہے۔ یہ قصبہ لاہور سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔

  • مشاہدات: 1062

سالک راہ حق حضر ت سید امام علی بخاری کے مزار پر سلسلہ دروس

مخدوم سادات سالک راہ حق حضرت سید امام علی نقوی البخاری کے مرقد مبارک واقع جھگیاں پیر سید امام علی, محمود بوٹی بند روڈ لاہور پر ان کے خانوادہ متحرم کی طرف سے ماہوار سلسلہ درس و تدریس کا آغاز کیا جا چکاہے۔البصیرہ کے صدر نشین جناب ثاقب اکبر اسی خانوادہ سے تعلق رکھتے ہیں اس مقام پر تبلیغ و رشد و ہدایت کا سلسلہ سجادہ نشین مخدوم سید عابد علی بخاری کی سربراہی میں شروع کیا گیا ہے۔

  • مشاہدات: 868

معروف روحانی بزرگ پیر فضل شاہ کے مزار پرسلسلہ درس

البصیرہ اسلام کے تربیتی مشن کے سلسلہ¿ دروس کے تسلسل میں البصیرہ کے صدر نشین جناب ثاقب اکبر سرگودھا کے نواحی گاﺅں چک ۱۲ جنوبی میں جوکہ برصغیر کی عظیم روحانی ہستی زبدة العارفین سرکار پیر سید فضل شاہ کی جائے مدفن ہے وہاں پر لیکچر دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہاں پر ماہانہ لیکچر کا اہتمام سید حسن مہدی شیرازی اور ان کے ساتھی کررہے ہیں۔ یہاں پر ہر ماہ کے آخری ہفتے کو لیکچر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

 

  • مشاہدات: 1036